1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نوجوانوں میں جلد کا سرطان بڑھتا ہوا

Kishwar Mustafa2 اپریل 2012

امریکی طبی ماہرین کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق نوجوانوں میں اسکن کینسر یا جلد کے سرطان کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

تصویر: HL Böhme

امریکی ریاست مینیسوٹا کی مایو کلینک سے تعلق رکھنے والے محقیقین نے 1970 ء سے 2009 ء تک کے عرصے میں Melanoma یا ’جلد کے سرطان کی ایک قسم‘ جسے ’اسودینومہ‘ کہا جاتا ہے، کے کیسس میں واضح اضافے کی نشاندہی کی ہے۔ اس قسم کے اسکن کینسر یا جلد کے سرطان میں جسے عنادی سرطان کہا جاتا ہے، خلیات اسودینومہ میں نمودار ہوتا ہے۔ یہ خلیات اسودین پیدا کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں اور عام طور پر جلد کے اندر بکثرت پائے جاتے ہیں اور آنتوں اور آنکھوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔

تاہم ماہرین کی طرف سے 1970 ء اور 2009 ء کے درمیان کی جانے والی اس ریسرچ سے جہاں نوجوانوں میں جلد کے سرطان کی بڑھتی ہوئی شرح کا پتہ چلا ہے وہیں اس بات کا انکشاف بھی ہوا کہ اسی عرصے کے دوران اسکن کینسر کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ عرصے کے دوران اس سے پہلے کے مقابلے میں خواتین میں جلد کے سرطان کے کیسز کی تعداد میں آٹھ گنا جبکہ مردوں میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔

خواتین میں چھاتی کے سرطان کے بعد جلد کا کینسر نہایت خطرناکتصویر: picture alliance/CHROMORANGE

مایو کلینک کے طبی ماہر ’جیری بریوور‘ نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ تشویش ناک صورتحال 20 اور 30 سال کے درمیانی عمر کی خواتین کی ہے۔ انہوں نے کہا’ ہم نے اندازہ لگایاتھا کہ خواتین میں جلد کے سرطان کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم ہماری تحقیق کے نتائج نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ خوفناک ثابت ہوئے ہیں‘۔

اس تازہ ترین رپورٹ میں گرچہ جلد کے سرطان کے کیسز میں اتنے واضح اضافے کی وجوہات کا ذکر شامل نہیں ہے تاہم ماہر امراض جلد ’جیری بریوور‘ کا کہنا ہے کہ اس کی ایک اہم وجہ گھروں کے اندر سفید جلد کو بھورا کرنے والی مشین ’ ٹیننگ بیڈ‘ کا بہت زیادہ استعمال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد کو ان مشینوں کا استعمال کرنے والے افراد میں دوسروں کے مقابلے میں جلد کے سرطان کے امکانات 74 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔

مرض کی بروقت تسغیر بہت سی اموات روک سکتی ہےتصویر: picture-alliance/dpa

اُدھر نیو یارک یونیورسٹی کے لینگون میڈیکل سینٹر کی ایک ماہر امراض جلد ’جینیفراشٹائن‘ اس امر سے اتفاق کرتی ہیں کہ ٹیننگ بیڈ کا گھریلو استعمال جلد کے سرطان کا باعث بن سکتا ہے تاہم وہ کہتی ہیں،’ لوگوں کو چاہیے کے وہ اپنی جلد کی حفاظت کریں۔ الٹرا وائلٹ شعاؤں سے بچنا ضروری ہے اور جلد پر نمایاں ہونے والے ہر نئے خال کا نوٹس لینا چاہیے اور اس کا چیک اپ کروانا چاہیے۔ Melanoma یا ’جلد کے سرطان کے سبب موت سے بچنے کا کلیدی نسخہ اس مرض کی فوری تسخیر ہے‘۔

ماہرین نے اس سلسلے میں جلد کے سرطان کے مریضوں کوانتباہ کیا ہے کہ وہ کسی قسم کے داغ دھبے اور جلد میں آنے والی تبدیلی کو نظر انداز نہ کریں اور اس کا فوراً معائنہ کروائیں۔ سرطان کی قسم Melanoma کو موت کا باعث بننے والا سب سے بڑا اسکن کینسر سمجھا جاتا ہے۔ سورج کی شعاؤں میں بہت دیر تک رہنے سے بھی اس نوعیت کے جلد کے سرطان کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

رپورٹ: کشور مصطفیٰ/ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی

ادارت: عدنان اسحاق

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں