1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نوجوان ہر وقت کنڈوم اپنے ساتھ رکھیں، ہسپانوی حکومت

13 جون 2019

ہسپانوی حکومت نوجوانوں کو ہر وقت کنڈوم اپنے پاس رکھنے پر آمادہ کرنے کے لیے ایک مہم چلا رہی ہے۔ ایک حکومتی بیان کے مطابق اس کا مقصد ملک میں جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں میں اضافے کا سدباب ہے۔

Brasilien | Kondome aus einem Automaten des Olympia Parks
تصویر: picture-alliance/dpa/T. Jaakonaho

ہسپانوی حکومت کی جانب سے جمعرات کے روز بتایا گیا کہ ملک میں جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کے کیسز میں اضافے کے بعد نوجوانوں میں کنڈوم ساتھ رکھنے کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک باقاعدہ مہم چلائی جائی گی۔

بغیرمرضی کنڈوم اتارنے پر جرمن پولیس اہلکار کو سزا

جرمنی: مہاجرین اور تارکین وطن کو کنڈومز مفت ملیں گے

اس سے ایک ہفتہ قبل عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کی روک تھام سے متعلق اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اسمارٹ فونز پر نوجوانوں کے درمیان آن لائن ایپلیکیشنز کے ذریعے ہونے والی دوستیاں اور پھر جنسی تعلقات اس صورت حال کی ایک اہم وجہ ہیں۔ ایپس کے ذریعے ملنے والے نوجوان ایک دوسرے کی صحت یا بیماریوں سے متعلق زیادہ جانتے نہیں اور ان کے درمیان جنسی تعلق ایسی بیماریوں کے انتقال کی ایک وجہ ہے۔

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر سترہ جون سے اسپین میں ویڈیوز اور اشتہارات کے ذریعے سوشل میڈیا اور میوزک پلیٹ فارمز کے علاوہ میڈیا پر بھی یہ مہم شروع کر دی جائے گی، جس میں 14 تا 29 برس کے نوجوانوں کو مخاطب کیا جائے گا۔

ہسپانوی وزارت صحت ان اشتہارات کے ذریعے نوجوانوں میں شعور پیدا کرے گی کہ وہ جنسی تعلقات قائم کرتے ہوئے اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

ان اشتہارات کے ذریعے ملک میں ایچ آئی وی جیسے وائرس کے انتقال کی بابت بھی شعور بیدار کیا جائے گا۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ''تمام افراد، خصوصاﹰ نوجوان ہمیشہ کنڈوم اپنے پاس رکھیں اور جنسی تعلق قائم کرتے ہوئے اسے ضرور استعمال کریں۔‘‘

کنڈوم کیا صرف محفوظ جنسی عمل کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

01:35

This browser does not support the video element.

ہسپانوی وزیر صحت ماریا لوئیزا کارکیڈو نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا، ''پندرہ سے اٹھارہ برس تک کی عمر کے نوجوانوں میں گزشتہ کچھ برسوں میں کنڈوم کے استعمال میں کمی آئی ہے۔‘‘

انہوں نے ایچ آئی وی ایڈز سمیت جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض میں اضافے کی وجہ اسی کو قرار دیا۔ وزیر صحت نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے نوجوانوں کو بتایا جائے گا کہ جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریاں کتنا بڑا خطرہ ہیں۔

ع ت، م م (اے ایف پی، روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں