پاکستانی اور امریکی ثقافتوں کی بیک وقت نمائندگی کرنے والی سینماٹوگرافر نوشین داد بھائی کی فلم La femme et le TVG کو لائیو ایکشن شارٹ فلم کیٹیگری کے امسالہ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی فلم فیسٹیول برلینالے کے موقع پر برلن آئی ہوئی نوشین دادا بھائی سے ڈی ڈبلیو نے خصوصی گفتگو کی۔