1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نوے سال کی شدید ترین بارشیں، کراچی میں درجنوں ہلاکتیں

افسر اعوان ڈی پی اے
28 اگست 2020

کراچی گزشتہ قریب 90 برسوں کی شدید ترین بارشوں کی زد میں ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں میں کم از کم 68 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Pakistan Karachi | Überschwemmung nach heftigen Regenfällen
تصویر: Getty Images/AFP/R. Tabassum

کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ منگل 25 اگست سے شروع ہونے والی یہ بارشیں اب تک کم از کم 45 افراد کی جان لے چکی ہیں۔

امدادی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق مختلف واقعات میں کم از کم 23 افراد تو صرف جمعرات کو جان سے گئے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ کئی علاقوں تک رسائی نہیں ہو سکی اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو گی۔

سخت مشکل حالات میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے کی مدد کی۔تصویر: picture-alliance/AP Photo/F. Khan

صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق امدادی کاموں میں مدد کے لیے فوج طلب کی گئی ہے جبکہ پاکستان نیوی بھی کشتیوں کے ذریعے متاثرہ افراد تک پہنچنے میں مدد دے رہی ہے۔

ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق شہر میں پانی کی بلند سطح کے سبب شہر کے زیریں اور غریب علاقوں میں صورتحال مخدوش ہے۔ سندھ محکمہ موسمیات کے سربراہ سردار سرفراز کے مطابق 1931ء کے بعد کراچی میں یہ شدید ترین بارشوں کا سلسلہ ہے۔

’اتنی زیادہ خوفناک بارشیں پہلے نہیں دیکھیں‘

 مون سون کی مصیبتیں اور پاکستانیوں کا غم وغصہ

حکام کے مطابق پاکستان کے جنوبی اور جنوب مغربی حصوں میں آئندہ دو دنوں کے دوران مزید بارشوں کی توقع ہے جس کی وجہ سے مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔

ڈی ڈبلیو کے کراچی میں نمائندے رفعت سعید کے مطابق، ''شدید بارش کے بعد شہر بھر میں پانی جمع ہو گیا اور لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔ سڑکوں اور گلیوں میں لوگوں کی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔ تاہم ان حالات میں امدادی ادارے یا حکومتی اہلکار لوگوں کی مدد کے لیے کہیں نظر نہیں آئے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ سخت مشکل حالات میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے کی مدد کی: ''پانی جمع ہوجانے کی بڑی وجہ این ڈی ایم اے کی طرف سے کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی نہ کی جانا ہے۔ جس کی وجہ سے بارش کا پانی کا نکاس نہ ہو سکا اور شہر کے زیادہ تر حصوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔‘‘

کراچی: ڈوبتے کو تنکے کا سہارا بھی نہیں

01:20

This browser does not support the video element.

جولائی سے اگست کے دوران مون سون کی سالانہ بارشوں کے سبب ہر سال پاکستان اور اس کے گنجان آبادی والے دیگر ہمسایہ ممالک میں سینکڑوں افراد جان سے جاتے ہیں۔

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں