1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نہاتے ہوئے جلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟

William Yang/ بینش جاوید
26 جولائی 2017

کیا آپ ان لوگوں میں شامل ہیں جو کافی دیر تک گرم پانی کا شاور لیتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر آپ کو اپنی جلد کے تحفظ کا خیال رکھنا ہو گا۔

Frau beim Kaltduschen
تصویر: apops - Fotolia

نہانے کے دوران کم وقت تک شاور لینا یا کم پانی صرف کرنا ہمیشہ بہتر رہتا ہے۔ امیریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی کی سفارشات کے مطابق اگر آپ جلد کی ڈی ہائیڈریشن یا اس میں پانی کی کمی سے بچنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو شاور لیتے ہوئے یا نہاتے ہوئے پانی کے نیچے 10 منٹ سے زائد وقت نہیں لگانا چاہیے۔ کیونکہ گرم پانی جلد کے قدرتی طور پر موجود چکناہٹ کو کم کرتا ہے۔

گرم پانی کے نیچے زیادہ وقت تک رہنے کے باعث آپ کے خون کی نالیاں کھُل سکتی ہیں جس کی وجہ سے آپ کی جلد سُرخی مائل ہو جاتی ہے یا پھر اس پر نشانات ابھر آتے ہیں۔

شاور لیتے ہوئے یا نہاتے ہوئے پانی کے نیچے 10 منٹ سے زائد وقت نہیں گزارنا چاہیےتصویر: picture-alliance/dpa/R. Weihrauch

اس کے علاوہ سخت اثرات رکھنے والے صابن استعمال کرنے کی سفارش بھی نہیں کی جاتی۔ جلد کو صاف کرنے والی دیگر مصنوعات بھی ضروری نہیں ہے کہ وہ ہر طرح کی جلد کے لیے مناسب ہوں۔

جلد کی صفائی کے لیے ایسی مصنوعات جو شدید اثرات نہ رکھتی ہوں اور مصنوعی خوشبو سے بھی پاک ہوں وہ زیادہ بہتر رہتی ہیں۔ خوشبوؤں میں اکثر کیمیکل بھی موجود ہوتے ہیں جو حساس جلد کے لیے مسئلہ بن سکتے ہیں۔

نہانے کے بعد تولیے سے جسم کو رگڑ کر پونچھنے کی بجائے بہتر ہوتا ہے کہ اس پر تولیہ لگا لگا کر اسے خشک کیا جائے، کیونکہ رگڑنا اکثر آپ کی جلد میں جلن کا سبب بنتا ہے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں