1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستنیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ: ایوان میں قبائلی ارکان کا روایتی رقص سے ‏احتجاج

15 نومبر 2024

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا اجلاس اس وقت معطل کرنا پڑا جب ماوری قانون سازوں نے ایک متنازع بل پر ووٹنگ میں رکاوٹ کے لیے ہاکا رقص شروع کر دیا۔ ماوری قبائل کے ارکان اور ان کے حامیوں نے پارلیمان تک مارچ بھی شروع کر دیا ہے۔

ماروی قانون ساز ہانا رویتی اور ان کے ساتھی
اس بل پر ووٹنگ سے قبل جب ماوری قبائل سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے رقص شروع کیا تو گیلری میں موجود لوگ بھی اس میں شامل ہو گئے اور پورا ایوان شور شرابے کی نذر ہو گیاتصویر: Charlotte Graham-McLay/AP Photo/picture alliance

نیوزی لینڈ میں مقامی ماوری قبائل سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے جمعرات کے روز ملک کی پارلیمنٹ میں ایک متنازعہ بل کے خلاف ڈرامائی انداز میں احتجاج کیا اور اس بل پر ووٹنگ کو روکنے کے لیے روایتی ہاکا رقص شروع کر دیا۔

اس متنازعہ بل میں مقامی ماوری قبائل کے لوگوں اور برطانوی ولی عہد کے درمیان ہونے والے ملک کے اساسی معاہدے کی ازسرنو وضاحت کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ: جہاز ڈوبنے پر خاتون مخالف ٹرولنگ کا معاملہ کیا ہے؟

اس بل پر ووٹنگ سے قبل جب ماوری قبائل سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے رقص شروع کیا تو گیلری میں موجود لوگ بھی اس میں شامل ہو گئے۔ اس پر ہنگامہ شروع ہو گیا اور پورا ایوان شور شرابے کی نذر ہو گیا۔

اس کے سبب متنازعہ بل پر ووٹنگ کو معطل کر دیا گیا اور دو قانون سازوں کو پارلیمنٹ میں ہاکا روایتی رقص کرنے پر نکال دیا گیا۔

نیوزی لینڈ: سیاحتی ٹیکس میں تین گنا اضافہ

واضح رہے کہ سن 1840میں ویتنگی میں برطانیہ کے ساتھ مقامی لوگوں کا جو معاہدہ ہوا تھا، اس طے شدہ اصولوں کے تحت ماوری قبائل کو انگریزوں کے اقتدار کو تسلیم کرنے کے بدلے میں اپنی زمینوں کو برقرار رکھنے اور ان کے مفادات کے تحفظ کے وسیع  ترحقوق دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

تاہم اس متنازعہ بل کا مقصد ان تمام خصوصی حقوق کو، جو اب تک ماوری کے لیے مخصوص تھے، نیوزی لینڈ کے تمام دیگر باشندوں تک بڑھانا ہے۔

نیوزی لینڈ: تمباکو نوشی پر اب مکمل پابندی نہیں لگ سکتی

ویتنگی کے معاہدے پر دستخط کے بعد بھی کئی دہائیوں تک اس ڈیل کے متن پر انگریزوں اور نیوزی لینڈ کے مقامی باشندوں، ماؤریز، کے درمیان اختلافات رہے ہیںتصویر: KIINGITANGA/AFP

بل کے حامی کون ہیں؟

نیوزی لینڈ کی مخلوط حکومت میں شامل ایک جماعت اے سی ٹی نے اسے گزشتہ ہفتے متعارف کرایا تھا اور پہلے جائزے کے بعد اسے منظور بھی کر لیا گیا تھا، تاہم قانون بننے کے لیے زیادہ اراکین کے اس بل کی حمایت کا امکان کم ہے۔

نیوزی لینڈ میں انسداد تمباکو نوشی کے قوانین لاگو ہونے سے پہلے ہی ختم

اے سی ٹی کے رہنما ڈیوڈ سیمور نے کہا کہ جو لوگ بل کی مخالفت کر رہے ہیں وہ خوف اور تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میرا مشن ہر شخص کو بااختیار بنانا ہے۔"

دیگر اتحادی پارٹنرز نیشنل اور نیوزی لینڈ فرسٹ نے اتحادی معاہدے کے تحت محض پہلی ریڈنگ میں اس بل کی حمایت کی اور دونوں جماعتوں کا کہنا ہے کہ قانون بننے کے لیے وہ اس کی حمایت نہیں کریں گے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس کا ناکام ہونا تقریباً یقینی ہے۔

نیوزی لینڈ میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک

بطور احتجاج سینکڑوں ماؤری مظاہرین نے نیوزی لینڈ کے شمال سے دارالحکومت ویلنگٹن تک نو روزہ مارچ کا بھی آغاز کر دیا ہے اور اگلے منگل تک ان کے ویلنگٹن پہنچنے کی اطلاعات ہیںتصویر: Charlotte Graham-McLay/AP Photo/picture alliance

ماؤریز احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟

نیوزی لینڈ کے مقامی ماوری قبائل کے ارکان پارلیمان اور ان کے بیشتر حامی اس متنازعہ قانون سازی کو مقامی لوگوں کے حقوق کی پامالی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی مجموعی آبادی تقریبا 53 لاکھ ہے اور اس میں مقامی لوگوں کی آبادی کا تقریباً 20 فیصد ہے۔

ویتنگی کے معاہدے پر دستخط کے بعد بھی کئی دہائیوں تک اس کے متن پر انگریزوں اور ماؤریز کے درمیان اختلافات رہے۔ نیوزی لینڈ کی حکومتیں بھی اس کی خلاف ورزیاں کرتی رہی ہیں، جس سے ماؤریز کے اندر محرومی کے احساس میں اضافہ ہوا ہے۔

نیوزی لینڈ کے نئے وزیر اعظم کرس ہپکنز کون ہیں؟

اس کے خلاف بطور احتجاج سینکڑوں ماؤری مظاہرین نے نیوزی لینڈ کے شمال سے دارالحکومت ویلنگٹن تک نو روزہ مارچ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ وہ اگلے منگل تک ویلنگٹن پہنچنے والے ہیں، جہاں ایک بڑی ریلی میں دسیوں ہزار افراد کے جمع ہونے کی توقع ہے۔

ص ز/ ج ا (اے پی، روئٹرز)

کرائسٹ چرچ حملوں کی برسی کورونا وائرس کے سبب منسوخ

02:28

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں