1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
آرٹامریکہ

ایک کیلا 6.2 ملین ڈالر میں نیلام، آخر آرٹ ہے کیا؟

21 نومبر 2024

نیو یارک میں ایک متنازعہ نمونہ، دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا ایک کیلا 6.2 ملین ڈالر میں نیلام ہوا۔ اس متنازعہ آرٹ کی نیلامی نے اس بارے میں بحث چھیڑ دی ہے کہ آرٹ کن چیزوں پر مشتمل ہے؟

“Comedian” | Kunstwerk von Maurizio Cattelan
تصویر: Stephen Smith/picture alliance

نیو یارک میں سوتھابی نیلام گھر میں اطالوی فنکار ماؤریزیو کتلان کا ایک فن پارہ 6.2 ملین ڈالر (5.8 ملین یورو) میں فروخت ہوا ہے۔

تاہم یہ فن پارہ کوئی تاریخی آئل پینٹنگ ، فوٹو گرافی یا کوئی منفرد مجسمہ نہیں بلکہ تازہ  پھل یعنی ایک کیلا ہے، جسے ٹیپ کے ساتھ دیوار پر چپکایا گیا ہے۔

چینی نژاد کرپٹو کرنسی کاروباری اور بزنس ایگزیکٹیو جسٹن سن نے بولی جیتی۔ وہ کہتے ہیں ، ''یہ صرف ایک آرٹ ورک نہیں ہے ۔ یہ ایک ثقافتی رجحان کی نمائندگی کرتا ہے جو آرٹ، میمز یا مائیکرو الیکٹرو میکینکل سسٹم اور کرپٹو کرنسی کمیونٹی کی دنیا کو جوڑتا ہے۔‘‘

پرنس صدرالدین آغا خان کا زمرد ریکارڈ نو ملین ڈالر میں نیلام

فن کیا ہے؟

کامیڈین نامی اس فن پارے کی پہلی نمائش  سن 2019 میں میامی بیچ میں آرٹ بیسل شو میں ہوئی تھی، جہاں لوگوں نے اسے دیکھ کر مذاق ہی کیے تھے۔ تاہم اس کیلے نے اس بحث کو جنم دیا کہ آیا اسے کسی طور پر بھی آرٹ سمجھا جانا چاہیے؟

 نیلامی کی بولی جیتے والے  جسٹن سن  اسی سوال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہتے ہیں،'' پورا نقطہ ہے یہ یہی ہے۔‘‘

اطالوی فنکار ماؤریزیو کتلانتصویر: Rob Kim/Getty Images

انہوں نے کہا، ''مجھے یقین ہے کہ یہ فن پارہ مستقبل میں  سوچ اور بحث کو مزید متاثر کرے گا اور تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔‘‘

مشائیل شوماخر کی گھڑیاں لاکھوں ڈالر میں نیلام

جسٹن سن نے اس نیلامی  میں  چھ افراد کو شکست دی۔ اس  فروٹ کی بولی لگنے سے پہلے ہی اس کی قیمت  ڈیڑھ  ملین ڈالر لگائی گئی تھی، جو کہ پانچ سال پہلے کی  120,000 ڈالر کی اصل قیمت سے کئی گنا زیادہ ہے۔

کیلا پانچ سال پرانا نہیں

جسٹن سن نے جس کیلے کو خریدا ہے دراصل یہ پانچ سال پرانا نہیں۔ اس آرٹ ورک کی ہر نمائش کے لیے تازہ کیلا مختص کیا جاتا ہے اور یہ اس فن پارے کہ تیسری نمائش تھی۔

پہلی نمائش میں رکھا گیا کیلا پرفارمنس آرٹسٹ ڈیوڈ ڈیٹونا نے کھایا تھا، جن کا کہنا تھا کہ وہ میامی شو میں اس کا معائنہ کرتے ہوئے ''بھوکے‘‘ تھے۔

پیرس: نپولین کی ٹوپی تقریباً بیس لاکھ ڈالر میں نیلام

کامیڈین نامی اس فن پارے کی پہلی نمائش سن 2019 میں میامی بیچ میں آرٹ بیسل شو میں ہوئی تھیتصویر: Timothy A. Clary/AFP/Getty Images

کرپٹو ایکسچینج ٹرون کے بانی سن نے کہا کہ وہ اپنی 'سرمایہ کاری‘  کو بھی کھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ''آنے والے دنوں میں، میں ذاتی طور پر اس کیلے کو تاریخی آرٹ اور مقبول ثقافتی فن پارے، دونوں کے طور پر  اس کے مقام کا احترام کرتے ہوئے کھاؤں گا۔‘‘

اس کی خریداری میں شامل سرٹیفکیٹ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ فن واقعی اطالوی آرٹسٹ کتلان نے تخلیق کیا تھا۔ اس کے ساتھ اس میں  یہ ہدایات بھی شامل ہیں کہ کیلے کے باسی ہونے کے بعد اسے ایک تازہ کیلے سے کیسے تبدیل کیا جائے۔

پابلو پکاسو کی شاہکار پینٹنگ 'ویمن ود اے واچ' 139 ملین ڈالر میں نیلام

 

والٹ ڈزنی کی اشیاء کی نیلامی

01:24

This browser does not support the video element.

میٹ فورڈ/ ک م/ ع ب

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں