1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستامریکہ

نیویارک: انتخابی جلسے میں ٹرمپ کی کملا ہیرس پر سخت جملے بازی

28 اکتوبر 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے ایک انتخابی جلسے میں اپنی حریف صدارتی امیدوار کملا ہیرس پر امریکہ کو تباہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ کملا ہیرس کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ریلی میں استعمال کی گئی زبان 'توہین آمیز' تھی۔

کملا ہیرس ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس پر امریکہ کو تباہ کرنے کا الزام لگایا جبکہ ہیرس نے کہا کہ ان کے خلاف 'توہین آمیز' زبان استعمال کی گئی ہےتصویر: Jim WATSON and Brendan Smialowski/AFP

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی رات نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ایک انتخابی ریلی میں نائب صدر کملا ہیرس پر شدید تنقید کی اور ایک بار پھر انہیں "کم آئی کیو" والی یعنی کند ذہن شخصیت قرار دیا۔

ٹرمپ نے کہا، "تم نے ہمارے ملک کو تباہ کر دیا۔ ہم اسے مزید برداشت نہیں کریں گے، کملا، تمہیں نکالا جا چکا ہے۔ باہر نکلو، باہر جاؤ، تمہیں مسترد کر دیا گیا ہے۔"

 سابق صدر کا کہنا تھا، "یہ انتخابات اس بات کا امتحان ہوں گے کہ آیا ہمیں مزید چار سال مجموعی نااہلی اور ناکامی دیکھنی پڑے گی، یا پھر ہم اپنے ملک کی تاریخ کے عظیم ترین دور کا نیا آغاز کریں گے۔"

امریکی انتخابات: کتنی لاگت آتی ہے اور ادائیگی کون کرتا ہے؟

انتخابی ریلی میں ریپبلکن صدارتی امیدوار کو ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے متعارف کرایا، جن کی اس ریلی میں موجودگی بھی حیران کن تھی، کیونکہ اب تک وہ بیشتر اوقات ریلی سے غیر حاضر رہی ہیں۔

امریکی انتخابات: عمران خان کے حامی ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیوں؟

ٹرمپ نے کیا وعدے کیے؟

ٹرمپ کی تقریر تقریباً سوا گھنٹے تک جاری رہی، جس میں انہوں نے غیر قانونی امیگریشن کو روکنے سمیت بیشتر انہی وعدوں کا اعادہ کیا، جو وہ انتخابی مہم کے دوران اب تک کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے گینگ تشدد کو غیر قانونی امیگریشن سے جوڑتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگر وہ پانچ نومبر کو ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوئے تو وہ "ملک میں آنے والے مجرموں کے حملوں کو" روکنے کے لیے کام کریں گے۔

کملا ہیرس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 'فسطائی نظریات کے حامل' ہیں

انہوں نے ایسے تارکین وطن کو سزائے موت دینے کی بھی بات کہی، جو کسی امریکی شہری یا قانون نافذ کرنے والے اہلکار کو قتل کر دیتا ہو۔

ٹرمپ نے کہا کہ بچوں کو اپنے عظیم امریکی پرچم کا ہمیشہ احترام کرنا سکھائیں گے اور تجویز پیش کی کہ امریکی پرچم جلانے پر ایک برس کی قید کی سزا بھی ہو گیتصویر: Andrew Kelly/REUTERS

ریپبلکن امیدوار نے ایک نئی پالیسی کا بھی اعلان کیا، جس کے تحت خاندان کی دیکھ بھال کرنے والوں کو ٹیکس کریڈٹ فراہم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا، "اگر میں جیت گیا تو ہم امریکہ کو تاریخ کی ایک مثالی معیشت بنائیں گے، جیسے کہ ہماری آخری مدت صدارت کے دوران تھی۔"

انہوں نے وعدہ کیا کہ بچوں کو اپنے عظیم امریکی پرچم کا ہمیشہ احترام کرنا سکھائیں گے اور تجویز پیش کی کہ امریکی پرچم جلانے پر ایک برس کی قید کی سزا ہو گی۔

بائیڈن کا الوداعی دورہ جرمنی، یوکرین اور نیٹو اہم موضوعات

ٹرمپ کے بعض ساتھیوں کے اشتعال انگیز ریمارکس

سابق صدر ٹرمپ کے خطاب سے چند گھنٹے پہلے، 20,000 نشستوں والا میڈیسن اسکوائر گارڈن کا پنڈال بھر چکا تھا، جس سے ٹرمپ کے کئی اتحادیوں نے بھی خطاب کیا۔

ٹرمپ کے بچپن کے دوست ڈیوڈ ریم نے ہیرس کو "مسیحی مخالف" اور "شیطان" جیسے القابات سے نوازا۔

نیویارک سٹی کے سابق میئر اور ٹرمپ کے سابق ذاتی وکیل روڈی جولیانی نے دعویٰ کیا کہ کملا ہیرس اسرائیل فلسطین تنازعہ میں "دہشت گردوں کے ساتھ" تھیں اور فلسطینیوں کو امریکہ لانا چاہتی تھیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ مزاحیہ اداکار ٹونی ہینچ کلف نے مذاق کے لیے قدرے بھدی زبان کا استعمال کیا۔ کلف نے کہا تھا کہ لاطینی امریکی خطے کے لوگوں  کو "بچے پیدا کرنا بہت پسند ہے۔" انہوں نے کیریبیئن جزیرے پورٹو ریکو کو "کچرے کا تیرتا ہوا جزیرہ" قرار دیا تھا۔

امریکی انتخابات: ابتدائی پولنگ کے پہلے دن ہی ریکارڈ سطح پر ووٹنگ

کملا ہیرس کی ٹرمپ پر نکتہ چینی

جب ڈونلڈ ٹرمپ میڈیسن اسکوائر گارڈن میں خطاب کر رہے تھے، اسی وقت کملا ہیرس کی انتخابی مہم  کی ٹیم نے بھی ریپبلکن امیدوار کے خلاف نکتہ چینی کا سلسلہ شروع کیا۔ کملا ہیرس کی ٹیم نے کہا، "ڈونلڈ ٹرمپ وعدے کرتے ہیں اور انہیں پورا کرنے میں ہمیشہ ناکام رہتے ہیں۔"

کملا ہیرس کی ٹیم نے کہا کہ ٹرمپ اپنی دوسری مدت میں بغیر کسی لگام کے اقتدار کی تلاش میں ہیں۔ ہیرس کے بقول ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین کے لیے انتقام اور جیل کی سزا کا بھی وعدہ کر رکھا ہے۔"

ص ز/  (اے پی، اے ایف پی، روئٹرز)

کیا کملا ہیرس مسلم ووٹرز کے دل جیت پائیں گی؟

03:22

This browser does not support the video element.

امریکی انتخابات#

امریکی_الیکشن#

ٹرمپ_کے_خلاف_مقدمے#

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں