نیٹو وزرائے خارجہ کا اجلاس، یوکرین کی رکنیت کے حصول کی کوشش
3 دسمبر 2024مارک روٹے نے یہ بیان مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے اعلیٰ عہدیداروں کے برسلز میں منعقدہ دو روزہ اجلاس میں یہ بیان دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا،''یوکرین کو اس بارے میں مزید آئیڈیاز کی ضرورت نہیں ہے کہ امن عمل کے خد وخال کیسے ہوں گے۔‘‘ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے یوکرین کے لیے فوجی امداد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی فوری ضرورت فوجی امداد اور میزائل دفاعی نظام ہے۔
مارک روٹے نے کہا ہے کہ کییف جب بھی روس کے ساتھ امن مذاکرات میں شمرلیت کا فیصلہ کرے اُسے اس بات چیت میں انتہائی مضبوط پوزیشن کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔
جرمن چانسلر اولاف شولس اچانک دورے پر یوکرین میں
برسلز اجلاس میں مزید کیا ہوا؟
نیٹو کے ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ نے روسی حملے کے خلاف یوکرین کا دفاع جاری رکھنے کے عزم کا از سر نو اظہار کیا۔ دریں اثناء یوکرین کے وزیر خارجہ اندری سیبیہا نے نیٹو کے اپنے ہم منصبوں کو یوکرین میں لڑائی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
واضح رہے کہ اس جنگ میں یوکرین کا مشرقی محاذ روسی حملوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ میں ہے۔ توقع ہے کہ یوکرین بھی اتحاد میں شامل ہونے کے لیے ایک نئے سرے سے دباؤ ڈالے گا۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے تجویز دی ہے کہ اگر نیٹو ممالک یوکرین کے کنٹرول والے علاقوں کو اپنے تحفظ میں لیتے ہیں تو اس صورت میں ان کا ملک روس کے ساتھ جنگ بندی پر رجرمنی: برلن میں انتہائی بائیں بازو کے رہنماؤں کا ’امن‘ مظاہرہضامند ہو سکتا ہے۔
روسی یوکرینی جنگ: برطانیہ کو ٹرمپ سے کییف کی حمایت جاری رکھنے کی توقع
زیلنسکی نے برطانوی ٹی وی چینل اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا،''اگر ہم جنگ کے زوردار مرحلے کو روکنا چاہتے ہیں، تو ہمیں اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ہمیں ان علاقوں کو جو ہمارے زیر کنٹرول ہیں نیٹو کی چھتری تلے یوکرین کی سرزمین میں شامل کرنا ہوگا۔‘‘
یوکرین کے مشرقی علاقے کو روس سے بچانے کی ضرورت
نیٹو کے سربراہ نے تاہم کہا ہے کہ مغربی اتحاد کی توجہ اس پر مرکوز ہونی چاہیے کہ اس وقت یوکرین کے مشرقی محاذ پر روس کی پیش قدمی کو کیسے روکا جائے اور اس کے لیے یوکرین کو مضبوط کیا جائے۔ واضح رہے کہ مغربی دفاعی اتحاد اب تک یوکرین کو نیٹو کی رکنیت دینے کی پیشکش سے انکار کرتا رہا ہے کیونکہ اسے یہ گہرے خدشات لاحق ہیں کہ نیٹو کا یہ اقدام یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت میں جلتی پر تیل کا کام انجام دے گا اور اس جنگ کی آگ کے شعلے تمام نیٹو ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔
بائیڈن کا الوداعی دورہ جرمنی، یوکرین اور نیٹو اہم موضوعات
ٹرمپ انتظامیہ کی تجویز
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ نے یوکرین میں امن کے قیام اور تحفظ کے لیے اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔ تاہم مارک روٹے نے کہا ہے کہ اگر یوکرین سے متعلق کوئی معاہدہ ہو جاتا ہے تو اسے '' ایک معقول ڈیل‘‘ ہونا چاہیے۔
اس بیان کا مقصد یہ ہے کہ یوکرین کی جنگ کے لیے کوئی بھی ایسا معاہدہ نہیں کیا جانا چاہیے جو نیٹو کے دشمن ممالک بشمول چین اور شمالی کوریا کو نیٹو کی کسی کمزوری کا تاثر دے۔
نیٹو کے وزرائے خارجہ اپنے اس اجلاس میں گزشتہ ماہ یوکرین کے خلاف روس کی طرف سے کیے گئے بیلسٹک میزائل کے تجربے پر بات چیت کرنے کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں۔ اس کا مقصد یوکرین کی فضائی دفاعی ضروریات کا جائزہ لینا ہے۔
ک م/ ش ر(ڈی پی اے)