1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیپالی امن فوجیوں پر بچیوں سے جنسی زیادتی کا الزام

24 اپریل 2018

نیپال کے امن فوجیوں پر جنوبی سوڈان میں اپنی تعیناتی کے دوران کم سن بچیوں سے جنسی زیادتی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اس کیس کو ’انتہائی سنگین‘ قرار دے دیا ہے۔

Haiti MINUSTAH
تصویر: Getty Images/AFP/P.M. Jean

اقوام متحدہ کی طرف سے نیپال حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی ایک تفتیشی ٹیم بھیجے، جو اقوام متحدہ کی اندرونی نگرانی کے ذمہ دار ادارے کے ساتھ مل کر اس کیس کے حوالے سے مزید تحقیقات کو یقینی بنائے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’جنسی زیادتی کا ہر عمل سنگین ہے اور خاص طور پر جب کسی بچے کی بات کی جائے تو یہ مزید سنگین ہو جاتا ہے۔‘‘

اقوام متحدہ کے پرچم تلے جنسی زیادتیاں، خصوصی اہلکار تعینات

دریں اثناء نیپالی حکومت نے اس حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنی تفتیشی ٹیم جنوبی سوڈان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے مطابق انہیں اس حوالے سے تیرہ اپریل کو شکایات موصول ہوئی تھیں، جن کے مطابق جنوبی سوڈان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل نیپالی فوجیوں نے مبینہ طور پر نابالغ لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں چودہ ہزار آٹھ سو فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر رکھے ہیںتصویر: Getty Images/AFP/A. Shazly

ہیٹی: دو پاکستانی فوجیوں کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں سزا

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس عمل میں کتنے نیپالی فوجی شریک تھے۔ اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں چودہ ہزار آٹھ سو فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔ ان کی وہاں تعیناتی کا مقصد ان عام شہریوں کی حفاظت ہے، جو صدر سیلوا کیر کی فورسز اور ان کے مخالف باغیوں کی لڑائی سے متاثر ہو رہے ہیں۔

فوجی جنسی زیادتی میں ملوث ہوئے تو رحم نہیں کیا جائے گا، فرانسیسی صدر

قبل ازیں فروری میں اقوام متحدہ کے ان چھیالیس فوجیوں کو بھی اس ملک سے واپس بلا لیا گیا تھا، جن کا تعلق افریقی ملک گھانا سے تھا۔ ان پر خواتین کا جنسی استحصال کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے ایسے الزامات کے بعد سخت اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا ہے کیوں کہ امن فوجیوں کا مقصد تنازعات کے شکار علاقوں میں کمزور شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔

ا ا / ع س (اے ایف پی) 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں