1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیپال میں چھ افراد مٹی کے تودوں نے نگل لیے

13 ستمبر 2019

نیپال میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مون سون بارشوں کی وجہ ہونے والی اس لینڈ سلائیڈنگ میں ان افراد کا مکان مٹی کے تودے تلے دفن ہو گیا۔

Bildergalerie Überschwemmungen in Indien und Nepal
تصویر: Reuters

بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعے کے روز نیپال کے وسط مغربی حصے میں پیش آیا۔  پولیس کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں سے چار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ ایک مقامی سینیئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں ایک 28 سالہ خاتون اور ایک چار سالہ بچہ  بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ضلع رولپا کے تھابانگ نامی گاؤں میں ان افراد کا مکان مٹی کے تودے تلے مکمل طور پر دفن ہو گیا۔

یہ بات اہم ہے کہ جنوبی ایشیا کے ایک بڑے حصے کو مون سون کی بارشوں کا سامنا ہے اور اب تک ان بارشوں کی وجہ سے کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہر برس جون سے ستمبر تک جاری رہنے والی مون سون بارشوں کی وجہ سے نیپال، بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان میں کئی علاقے سیلابی صورت حال کا نشانہ بنتے ہیں، جب کہ سینکڑوں افراد کی ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں