1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وائلنز کا ’لیونارڈو ڈاونچی،‘ نیلامی دس ملین یورو میں متوقع

29 اپریل 2022

موسیقی کی دنیا میں ’وائلنز کا لیونارڈو ڈاونچی‘ کہلانے والے تاریخی وائلن کی نیلامی مئی میں فرانس میں ہو گی۔ تقریباﹰ تین صدیاں قبل تیار کیے گئے اس وائلن کے دس ملین یورو تک میں نیلام کیے جانے کی توقع ہے۔‌

ماہرین موسیقی اس وائلن کو پیار سے ’وائلنز کا لیونارڈو ڈاونچی‘ کہتے ہیںتصویر: Elke Richter/dpa/picture alliance

یہ وائلن آلات موسیقی تیار کرنے والے اٹلی کے ماسٹر آرٹسٹ جوزیپے گوآرنیری نے 1736ء میں بنایا تھا اور اسے آج تک دنیا کے تقریباﹰ سبھی سرکردہ کنسرٹ ہالز میں بجایا جا چکا ہے۔

کربلا میں فٹ بال میچ میں خاتون کا وائلن بجانا، ایک تنازعہ

اس وقت یہ وائلن فرانس کے انتہائی مشہور وائلن نواز ریگِس پاسکویئر کی مکیت ہے، جن کا اپنا تعلق بھی موسیقاروں کے ایک معروف فرانسیسی خاندان سے ہے۔

ریگِس پاسکویئر کی نمائندگی کرنے والے ایک فرانسیسی نیلام گھر نے جمعہ 29 اپریل کے روز بتایا کہ یہ وائلن مئی میں نیلام کیا جائے گا اور اس کی نیلامی سے 10 ملین یورو (10.6 ملین ڈالر) تک کی آمدنی متوقع ہے۔

یہ وائلن تاریخی حوالے سے اتنی زیادہ منفرد اہمیت کا حامل ہے اور اس سے نکلنے والے سر اتنے مدھر ہوتے ہیں کہ ماہرین موسیقی اسے پیار سے 'وائلنز کا لیونارڈو ڈاونچی‘ کہتے ہیں۔

لینن کا چشمہ، قریب دو لاکھ ڈالرز میں نیلام

یہ وائلن آلات موسیقی تیار کرنے والے اٹلی کے ماسٹر آرٹسٹ جوزیپے گوآرنیری نے سن سترہ سو چھتیس میں بنایا تھاتصویر: Benoit Tessier/REUTERS

نازیوں کی طرف سے لوٹی گئی قیمتی ثقافتی املاک میں سے ایک

چند تاریخی دستاویزات کے مطابق جوزیپے گوآرنیری نے یہ وائلن ممکنہ طور پر تین صدی سے بھی زائد عرصہ قبل 1706ء میں بنایا تھا۔ یہ وائلن اس حوالے سے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ ان بیش قیمت ثقافتی املاک میں سے ایک تھا، جنہیں نازی جرمنوں نے ہولوکاسٹ کے دور میں ان کے یہودی مالکان سے زبردستی چھین لیا تھا۔

ٹرین کتنی لیٹ تھی، اسکارف ساڑھے سات ہزار یورو میں نیلام ہوا

نازی دور میں یہ وائلن ایک سرکردہ جرمن یہودی شہری کی ملیت تھا مگر یہودیوں کے سیاسی، سماجی، مالیاتی اور ثقافتی تعاقب کے دوران دیگر بےشمار املاک کی طرح اسے بھی چھین کر ضبط کر لیا تھا۔

بعد ازاں نازیوں کی طرف سے چھینی گئی املاک سے متعلق ایک طویل مصالحتی عمل کے نتیجے میں جرمنی کی فرانس ہوفمان اور صوفی ہاگیمان فاؤنڈیشن نے اس وائلن کے لیے زر تلافی کے طور پر اس کے سابقہ یہودی مالک کے قانونی لواحقین کو دو لاکھ پچاسی ہزار یورو ادا کیے تھے۔

م م / ع ح (روئٹرز، ڈی پی اے)

دنیا کا سب سے بڑا پیانو

03:41

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں