1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’’ورلڈ آرڈر ٹوٹتا ہوا‘‘، میونخ سیکورٹی رپورٹ

عاطف بلوچ، روئٹرز
13 فروری 2017

میونخ سکیورٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوامی پسندانہ سوچ میں اضافے سے عالمی نظام کو خطرات لاحق ہیں، جب کہ اس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مجموعی عالمی منظر نامےسے امریکا غائب ہو رہا ہے۔

Pictureteaser Münchner Sicherheitskonferenz Version 2

میونخ سکیورٹی کانفرنس کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی معاملات سے امریکی غیرحاضری کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلا کا فائدہ دوسرے عناصر اٹھا سکتے ہیں۔ کانفرنس کے چیئرمین وولفگانگ اِشِنگر کی جانب سے اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی سطح پر صورت حال انتہائی غیرمستحکم ہے۔

یہ رپورٹ، ’’سچ کے بعد، مغرب کے بعد اور نظام کے بعد‘‘ کے نام سے جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا عالمی معاملات سے ممکنہ طور پر پہلو تہی کر سکتا ہے اور اس کا فائدہ دیگر قوتیں اٹھا سکتی ہیں۔ اس رپورٹ میں ’’غیر لبرل تحریک‘‘ کی مقبولیت میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے بھی عالمی نظام کو لاحق خطرات کی جانب نشان دہی کی گئی ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی نظام کو خطرہ لاحق ہے

میونخ سکیورٹی کانفرنس کے چیئرمین ایمبسیڈر وولف گانگ اِشِنگر نے کہا ہے، ’’دوسری عالمی جنگ کے بعد سے کسی بھی موقع کے اعتبار سے آج عالمی سلامتی کا ماحول دگرگوں ہے۔ مغربی دنیا کے کچھ بنیادی ستون اور آزاد خیالی کا بین الاقوامی نظام کمزور ہو رہے ہیں۔‘‘

ان کا مزید کہنا ہے، ’’ہم شاید مغربی عہد کے خاتمے کی جانب بڑھتے جا رہے ہیں، جس کی فائدہ اٹھاتے ہوئے غیرمغربی عناصر بین الاقوامی امور طے کرنے لگیں گے۔ کیا ہم مغربی دنیا کے بعد کے دور کی جانب بڑھ رہے ہیں؟‘‘

اس رپورٹ میں واضح طور پر عوامیت پسندی کے رجحانات میں اضافہ کی جانب اشارہ کیا گیا ہے، جب کہ بتایا گیا ہے کہ مغربی دنیا میں لبرل جمہوریت اور اس سے وابستہ ضوابط تبدیل ہوتے جا رہے ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ برس ایک طرف تو برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے انخلا کے حق میں ووٹ دیا گیا، جب کہ امریکا میں عوامیت پسند رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے۔ اس کے علاوہ یورپ بھر میں عوامیت پسند تحریکوں اور جماعتوں کی مقبولیت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جرمنی میں بے مسلم اور مہاجرین مخالف عوامیت پسند جماعت اے ایف ڈی کی مقبولیت ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ نظر آ رہی ہے۔

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں