1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ورلڈ بینک کی طرف سے پاکستان کے لیے قرضے اور امداد کی منظوری

21 جنوری 2011

عالمی بینک نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور ملحقہ قبائلی علاقوں میں تعمیر نوکے لیے 250 ملین امریکی ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

تصویر: ullstein bild - Fotoagentur imo

واشنگٹن میں قائم عالمی بینک کے مطابق 250 ملین ڈالر قرض کے علاوہ قبائلی خطے سمیت پاکستان کے متعدد علاقوں میں فوجی آپریشن سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے 35 ملین ڈالر کی امداد بھی منظور کی گئی ہے۔

بینک کے مطابق پاکستان کو دی جانے والی 35 ملین ڈالر کی امداد معروف امدادی ادارے ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ (MDTF)کے تعاون سے فراہم کی جائے گی۔

بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اجتماعی مدد پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کے غریب عوام کی بحالی کے لیے ہے، جو عسکریت پسندی کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث علاقے کے عوام شدید مسائل کا شکار ہیںتصویر: DW

پاکستان کے لیے عالمی بینک کے ڈائریکٹر راشد بن مسعود کے مطابق خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بحران کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ خیبر پختونخوا اینڈ فاٹا ایمرجنسی ریکوری پراجیکٹ نامی اس منصوبے پر عملدرآمد بحالی کے کاموں کے لیے خیبر پختونخوا کے صوبائی محکمے، فاٹا سیکریٹیریٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے کیا جائے گا۔

شمال مغربی پاکستان کے قبائلی علاقے وہاں القاعدہ اور طالبان عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں اور ان کے خلاف پاکستانی سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث کافی عرصے سے مسائل کا شکار ہیں۔

رپورٹ: افسر اعوان

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں