1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ورلڈ کپ، پاکستانی دستے کا تعارف

19 جنوری 2011

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ کے لئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ مبصرین کے مطابق پاکستانی ٹیم میں باؤلنگ کا شعبہ مضبوط ہے۔ آپ کی خدمت میں کھلاڑیوں کا تعارف پیش ہے۔

مصباح الحق

مصباح الحقتصویر: AP

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی بیٹنگ اور قائدانہ صلاحیتیوں سے شائقین کے ساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ کو بھی متاثر کیا ہے۔ 58 ایک روزہ مقابلوں میں 9 نصف سینچریوں کی مدد سے 1554 رنز بناچکے ہیں۔

یونس خان

یونس خانتصویر: AP

تینتیس سالہ یونس خان اب تک 207 ایک روزہ مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ انہوں نے 6 سینچریاں اور 39 نصف سینچریاں بنائیں۔

شعیب اختر

شعیب اخترتصویر: AP

35 سالہ شعیب اختر چار بار عالمی مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ وہ 157 ایک روزہ مقابلوں میں 242 شکار کر چکے ہیں۔

کامران اکمل

کامران اکملتصویر: AP

افتتاحی بلے باز کامران اکمل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی بلے بازی، کیپنگ سے اچھی ہے۔ وہ اب تک 123 ایک روزہ مقابلوں میں 5 سینچریاں بناچکے ہیں۔

شاہد آفریدی اور سعید اجمل

سعید اجمل اور شاہد آفریدیتصویر: AP

اکیلے ٹیم کو جتانے کی صلاحیت کے حامل آفریدی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی کارکردگی عمومی طور پر غیر متوقع رہتی ہے۔ سعید اجمل اور آفریدی کی جوڑی سے ٹیم کو اچھی سپن باؤلنگ دستیاب رہے گی۔ 306 ایک روزہ مقابلوں میں آفریدی 6 سینچریوں اور 30 نصف سینچریوں کی مدد سے 6431 رنز بناچکے ہیں اور ان کے وکٹوں کی تعداد 288 ہے۔ اجمل 35 میچوں میں 44 وکٹیں لے چکے ہیں۔

سہیل تنویر

سہیل تنویرتصویر: AP

بائیں بازو سے گیند کرانے والے سہیل تنویر کی بلے بازی بھی اچھی ہے۔ وہ اب تک 31 ایک روزہ مقابلوں میں 44 شکار کر چکے ہیں۔

عمر اکمل

عمر اکملتصویر: AP

کامران اکمل کے چھوٹے بھائی، نوجوان عمر اکمل نے اپنی بلے بازی سے شائقین کے دل مولئے ہیں۔ وہ 24 ایک روزہ مقابلوں میں ایک سینچری اور 6 نصف سینچریوں کی مدد سے 784 رنز بناچکے ہیں۔

عبد الرزاق

عبد الرزاقتصویر: AP

دنیائے کرکٹ کی عصر حاضر کے بہترین آل راؤنڈر میں شمار کئے جانے والے عبد الرزاق 248 ایک روزہ مقابلوں میں 259 شکار کرچکے ہیں جبکہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 سینچریوں اور 22 نصف سینچریوں کی مدد سے 4921 رنز بناچکے ہیں۔

عمر گل

عمر گلتصویر: AP

ہونہار عمر گل پاکستانی باؤلنگ لائن کے اہم رکن ہیں۔ وہ 75 ایک روزہ مقابلوں میں 115 شکار کرچکے ہیں۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں