روس میں ہونے والے عالمی کپ مقابلوں میں جرمن قومی ٹیم اتوار کے دن میکسیکو کے مدمقابل ہو گی۔ گروپ ایف میں جرمنی کی ٹیم مضبوط ترین قرار دی جا رہی ہے۔ تاہم ناقدین کے مطابق میکسیکو اس میچ میں جرمنی کو کڑا وقت دے گا۔
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ 2018 کے چوتھے دن جرمن قومی فٹ بال ٹیم اپنی مہم کا آغاز ماسکو میں میکسیکو کے خلاف کر رہی ہے۔ اس میچ میں جاندار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ گروپ ایف میں جرمنی کی ٹیم مضبوط ترین قرار دی جا رہی ہے تاہم ناقدین کے مطابق میکسیکو اس میچ میں جرمنی کو کڑا وقت دے گا۔
جرمن قومی فٹ بال ٹیم کی ’گولڈن جنریشن‘
01:44
دفاعی چیمپئن جرمن ٹیم کے کوچ یوآخم لوو نے ہفتے کے دن جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی سے گفتگو میں اپنی حکمت عملی کو خفیہ رکھتے ہوئے کہا کہ وہ غور کر رہے ہیں کہ حتمی حکمت عملی کیا ہونا چاہیے۔ تاہم انہوں نے ایک بات واضح انداز میں کی کہ میکسیکو کے خلاف اس اولین میچ میں ژولیان ڈراکسلر ابتدائی ٹیم کا حصہ ضرور ہوں گے۔
اٹھاون سالہ لوو نے مزید کہا، ’’گزشتہ کچھ مہینوں سے ڈراکسلر بہترین فارم میں ہے۔ مجھے اس سے تواقعات ہیں اور اس ورلڈ کپ میں اپنی انفرادی کارکردگی سے فرق ڈال سکتا ہے۔‘‘
سن دو ہزار چودہ کے عالمی کپ میں بھی جرمنی کے کوچ لوو ہی تھے اور اس ٹیم نے برازیل میں عالمی کپ جیتا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں بھی جرمنی کو فیورٹ ٹیموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
جرمن ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز گول کیپر مانوئل نوئیر بھی مکمل فٹ ہیں اور وہ بھی اس میچ میں حصہ لیں گے۔ ان کی موجودگی کو جرمن ٹیم کے مورال کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ توقع ہے کہ ترک نژاد جرمن فٹ بالر محسوت اوزل مڈ فیلڈ میں مضبوط کردار ادا کریں گے اور اسٹرائیکر کے طور پر ٹیمو ویرنر میدان میں اتریں گے۔ اطلاعات ہیں کہ لوو، گومیز کی جگہ ویرنر کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
اتوار کے دن دیگر میچوں میں گورپ ای میں کوسٹا ریکا کی قومی ٹیم سربیا کے مد مقابل ہو گی جبکہ اسی گروپ میں شامل برازیل کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہو گا۔
ہفتے کے دن گروپ ڈی میں کروشیا نے نائجیریا کو دو صفر سے مات دی تھی جبکہ گروپ سی میں ڈنمارک نے پیرو کے خلاف ایک صفر سے بازی مار لی تھی۔ گروپ ڈی میں آئس لینڈ نے اپ سیٹ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے خلاف اپنا میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا تھا۔
فٹ بال ورلڈ کپ: تہلکہ مچانے والے نوجوان کھلاڑی
فيفا ورلڈ کپ فٹ بال کی دنيا کا سب سے معتبر، سب سے بڑا اور سب سے زيادہ اہميت کا حامل ایونٹ تسلیم کیا جاتا ہے۔ رواں برس فٹ بال ورلڈ کپ چودہ جون سے روس کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ اس کا فائنل میچ وسطِ جولائی میں ہو گا۔
تصویر: Getty Images/D. Mullan
سردار آزمون
ایران کے تیئیس سالہ فٹ بالر سردار آزمون کو ایشیائی ملکوں کے عمدہ کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ ایران کی جانب سے کھیلتے ہوئے مختلف دوستانہ میچوں میں بائیس گول کر چکے ہیں۔ وہ روسی فٹ بال کلب روبن کازان میں بھی کھیلتے ہیں
تصویر: AFP/Getty Images/J. Klamar
گیبریل ژیسُوس
ژسُوس کی عمر صرف اکیس برس ہے اور اُسے برازیل کی فٹ بال ٹیم کا مستقبل کا سرمایہ قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ برطانوی فٹ بال کلب مانچیسٹر یونائٹڈ میں شامل ہیں۔ حالیہ فٹ بال سیزن میں وہ سترہ گول کرنے میں کامیاب رہے۔ اس بات کا قوی اماکان ہے کہ وہ برازیلی ٹیم کے کوچ ٹیٹے کی امیدوں کے مطابق پرفارمنس دینے میں کامیاب ہوں گے۔
تصویر: Reuters/L. Foeger
رودریگو بیٹن کوُر
لاطینی امریکی ملک یوروگوئے کئی نامور کھلاڑی عالمی منظر پر سامنے لا چکا ہے۔ اب اِس ملک کا اکیس سالہ رودریگو بیٹن کُور ایک نیا سپر اسٹار بننے جا رہا ہے۔ وہ اطالوی فٹ بال کلب ژووینس کی جانب سے کھیلتے ہیں۔
تصویر: imago/Imaginechina
گیووانی لو سیلسو
ارجنٹائن کے ایک ابھرتے ہوئے کھلاڑی گیووانی لو سیلسو کو بھی ایک شاندار کھلاڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ ارجنٹائنی مڈ فیلڈ میں ایک بڑا کردار ادار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جزمین کے ساتھ منسلک ہیں۔
تصویر: Getty Images/L. Griffiths
آندریا جیوکووچ
جیکووچ کو سربیا کا میسی کہا جاتا ہے۔ اکیس برس کے درمیانے قد کے فارورڈ کھلاڑی سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ وہ پرتگالی فٹ بال کلب بینفیکا کی جانب سے بھی کھیل رہے ہیں۔ وہ اس کلب کے گزشتہ تیس میچوں میں شرکت کر چکے ہیں۔
تصویر: imago/A. Djorovic
ہوانگ ہی چَن
جنوبی کوریا کے بائیس برس کے ہوانگ ہی چَن کا نام یورپ میں جانا پہچانا جاتا ہے۔ وہ آسٹریا کی فٹ بال کلب ریڈ بُل سالزبرگ سے کھیلتے ہیں۔ اُن کی کوشش ہے کہ وہ روس میں کھیلے جانے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں بہتر کردار ادا کر سکیں۔
تصویر: AFP/Getty Images/A. Iwanczuk
الیگزانڈر گولوِوِن
گولووِن کو روس میں فٹ بال کے شاندار کھلاڑی کے طور پر بہت مقبولیت حاصل ہے۔ کئی شائقین کے وہ ہیرو بھی ہیں۔ وہ روسی دارالحکومت ماسکو کے فٹ بال کلب کے رکن ہیں۔ روسی ٹیم کے کوچ اُن سے بہت ساری توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔
تصویر: Getty Images/AFP/Y. Kodobnov
مارکیس ریشفرڈ
فرانس منعقدہ یورپی فٹ بال چیمپئن شپ یورو 2016 میں برطانوی نوجوان فٹ بالر مارکیس ریشفرڈ ایک ٹین ایجر تھے۔ وہ اب انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کا لازمی رکن خیال کیے جاتے ہیں۔ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ وہ چودہ جون سے شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
تصویر: picture alliance/Citypress 24
ارونگ لوسانو
میکسیکو کے بائیس سالو فٹ بالر ارونگ لوسانو ولندیزی فرسٹ ڈویژن فٹ بال لیگ میں کھیلتے ہیں۔ اب وہ میکسیکو کی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ میکسیکو سترہ جون کو جرمن ٹیم کے خلاف میچ سے ورلڈ کپ سن 2018 کا آغاز کرے گا۔ اس میچ میں لوسانو کی پرفارمنس پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔
تصویر: AFP/Getty Images/F. J. Brown
کِلیان ایمباپے
انیس برس کے ایمباپے نے رواں برس کے فٹ بال سیزن میں پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے کھیلتے ہوئے انیس گول کیے تھے۔ مبصرین کے مطابق انہی کی کارکردگی کے باعث پیرس سینٹ جرمین کو فرنچ قومی لیگ جیتنے میں مدد حاصل ہوئی تھی۔
تصویر: picture-alliance/abaca/C. Liewig
مارکو اسینسیو
ہسپانوی کھلاڑی مارکو اسینسیو نوجوان کھلاڑیوں کا ایک نمائندہ نام ہے۔ وہ ریال میڈرڈ کا مستقل حصہ بن چکے ہیں۔ وہ اکیس برس سے کم عمر کے فٹ بال ورلڈ کپ میں اسپین کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے میچوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
تصویر: imago/Alterphotos
ٹیمو ویرنر
جرمن ٹیم میں شامل ہونے والے ٹیمو ویرنر کو بھی مستقل کا ایک بڑا کھلاڑی قرار دیا جاتا ہے۔ جرمن کوچ یوآخم لُوو نے ویرنر سے خاصی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔