1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ورلڈ یوتھ ڈے: پاپائے روم کا خطاب

شامل شمس28 جولائی 2013

کوپاکابانا ساحل پر لاکھوں کی تعداد میں افراد پاپائے روم کے ساتھ ورلڈ یوتھ ڈے کے آخری شبینہ عبادت میں شرکت کے لیے جمع ہوئے۔ پوپ لاطینی امریکا کے اس دورے پسماندہ افراد کو کلیسا کی طرف واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

REUTERS/Stefano Rellandini
تصویر: REUTERS
کیتھولک کلیسا کے ماننے والوں کی تعداد لاطینی امریکا میں کم سے کم ہوتی جا رہی ہےتصویر: picture-alliance/dpa

منتظمین کے مطابق بیس لاکھ کے قریب افراد برازیل کے کوپاکابانا ساحل پر ورلڈ یوتھ ڈے کے سلسلے میں ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب جمع ہوئے۔ پاپائے روم فرانسس نے اجتماع میں شریک افراد کو خوش آمدید کہا۔

اس سے قبل ہفتے ہی کو پوپ فرانسس نے ریو ڈی جنیرو کے ایک گرجا گھر میں ایک ہزار کیتھولک عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہیں۔ ان کا کہنا تھا: ’’ہم خود کو کلیسا میں بند کر کے نہیں رکھ سکتے جب کہ کتنے ہی لوگ خدا کے پیغام کے منتظر ہیں۔ یہ کافی نہیں کہ ہم اپنا دروازہ کھلا رکھیں۔ ہمیں اس دروازے سے باہر نکل کر لوگوں سے ملنا ہوگا۔‘‘

مکالمت کا راستہ

پاپائے روم کی کوشش ہے کہ وہ اپنے اس لاطینی امریکا کے دورے میں ان افراد کو کیتھولک چرچ کی طرف راغب کر سکیں جو کہ ایوینجلیکل چرچ کی طرف بڑی تعداد میں رجوع کر رہے ہیں۔ کیتھولک کلیسا کے ماننے والوں کی تعداد لاطینی امریکا میں کم سے کم ہوتی جا رہی ہے۔ تاہم پوپ کا تعلق ارجنٹائن سے ہے اور اس باعث یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کے پوپ بننے سے لاطینی امریکا میں کیتھولک چرچ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔

ہفتے کی شام پوپ نے برازیل میں کاروباری اور ثقافتی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ کرپشن اور مہنگائی کے خلاف برازیل میں ہونے والے مظاہروں کو سنجیدگی سے لیں۔ خیال رہے کہ ان مظاہروں میں زیادہ تر نوجوان شریک ہیں۔ پوپ نے اس ضمن میں کہا کہ خود غرض بیگانگی اور پر تشدد مظاہروں کے درمیان سے ایک اور راستہ نکلتا ہے اور یہ راستہ مکالمت کا راستہ ہے: ’’دو نسلوں کے درمیان مکالمت، لوگوں سے مکالمت، اور سچائی پر قائم رہتے ہوئے کچھ لینے اور کچھ دینے کی صلاحیت۔‘‘

انہوں نے ان رہنماؤں کو تلقین کی کہ وہ نوجوانوں کے غم و غصے اور ان کے انصاف کے مطالبے پر کان بند کیے نہ بیٹھے رہیں۔ اتوار کے روز پوپ واپس روم لوٹ رہے ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں