1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شہباز شریف کا کراچی کا دورہ

14 اپریل 2022

وزیراعظم شہبازشریف بدھ کی دوپہرتقریباﹰ دوبجے کراچی پہنچے، اس موقع پر کئی سال بعد پہلی مرتبہ صوبے اور وفاق میں ہم آہنگی دیکھنے میں آئی ہے۔

Pakistan Karatschi Premierminister Mian Shahbaz
تصویر: CM House

سندھ کےوزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ہم راہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے بھی متعدد رہنما موجود تھے۔

 

شہباز کرے پرواز: بہتری کے دعوے اور سیاسی انتقام کے الزامات

شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ: ’’اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے‘‘


وزیراعظم کی مزار جناح پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ائیرپورٹ نے بذریعہ ہیلی کاپٹر بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پہنچے اور اتحادی جماعتوں کے مختلف رہنماؤں کے ہمراہ حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نے بابائے قوم کے مزار پر پھول بھی رکھے۔

بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف مزارِ جناح کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ون آن ون ملاقات بھی کی۔
وزیراعظم نے سی ایم ہاؤس میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، اکرم درانی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی،خواجہ اظہار، کنورنوید، مولانا اسد محمود، چیئرمین واپڈا، چیئرمین ریلویز، چیئرمین این ڈی ایم اے، وفاقی سیکریٹریز صالح فاروقی، عزیزعقیلی اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم نےاجلاس کےآغاز میں کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں کہ منصب سنبھالنے کے بعد مزار قائد پرحاضری دی اورسندھ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی خوشحالیہ مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے۔ شہباز شریف کے مطابق، '' 10 اپریل کو آئین کی فتح ہوئی اور ایک دھاندلی زدہ حکومت کا اختتام ہوا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ  ہمیں عمران خان حکومت کے خاتمے پر شادیانے بجانے کی بجائے عوام کی خدمت کرنی ہوگی۔ پاکستان کی ترقی تب ہوگی جب تمام صوبے ترقی کریں گے۔ ملک میں بیروزگاری، مہنگائی اور دیگر مسائل ہیں ہمیں ان کو حل کرنا ہے۔‘‘

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملیے!

02:38

This browser does not support the video element.

وزیر اعظم کی کراچی کےمسائل اور ترقی پر کڑی نظر

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی سرکلر ریلوے پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کی ٹریفک کا مسئلہ اور بی آر ٹی سروس کی کامیابی کے سی آر پر منحصر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو درخواست کی کہ کے سی آر کو سی پیک کے تحت تعمیر کیا جائے۔
وزیراعظم  شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سے ون آن ون ملاقات کو مفید قرار دیا اور بتایا کہ انہیں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کیا جائے گا جب کہ ٹرانسپورٹ کے  شعبے کی بہتری کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وزیراعظم کی ایم کیوایم پاکستان کےمرکز آمد

وزیر اعظم شہباز شریف سہ پہر ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزبہادرآباد پہنچے۔ بہادرآباد میں انہوں نے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایم کیوایم اور مسلم لیگ نون کےاہم رہنماء موجود تھے تاہم یہ ملاقات خاصی مختصر رہی، ایم کیوایم پاکستان کےرہنماٰء سابق وفاقی وزیر امین الحق نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس ملاقات میں اتحادی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے معاہدہ زیرغور آیا۔ ان کا کہنا تھا، ''ہمارا تمام فوکس وہ معاہدہ ہے جس میں بنیادی بات کراچی کی ترقی، ماس ٹرانزٹ منصوبے، سی پیک اور دیگر شامل ہیں۔‘‘

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں