وزیراعظم گیلانی توہین عدالت کے مرتکب
26 اپریل 2012جمعرات کے روز عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے عدالتی حکم کے باوجود جان بوجھ کر سوئٹزرلینڈ میں صدر آصف زرداری کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کھلوانے کے لیے خط تحریر نہیں کیا۔ اس طرح وہ حکم عدولی کرتے ہوئے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔ واضح رہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق توہین عدالت کی سزا چھ ماہ قید کی ہے، تاہم عدالت عظمیٰ نے یوسف رضا گیلانی کو چند منٹ کی علامتی سزا ہی سنائی گئی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی قید کی سزا اس وقت تک کے لیے ہے، جب تک جج صاحبان واپس اپنے چیمبرز میں چلے نہیں جاتے۔
اس فیصلے کی رو سے گیلانی کو جیل کی قید نہیں کاٹنی پڑے گی، تاہم چونکہ ان کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اب یوں انہیں پارلیمان کی نشست اور وزرات عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔
at/ss (Reuters, AFP)