1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کے لیے حکومت کرنا مشکل

7 نومبر 2018

امریکی وسط مدتی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی ایوان نمائندگان میں اپنی اکثریت کھو بیٹھی ہے۔ تاہم سینیٹ یا ایوان بالا میں ریپبلکن پارٹی کی معمولی سی برتری برقرار ہے۔

USA Regenbogen über dem Kapitol in Washington
تصویر: Reuters/J. Ernst

وسط مدتی انتخابات کے بعد امریکی کانگریس منقسم دکھائی دے رہی ہے۔ تاہم اس صورتحال میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے حکومت کرنا آسان نہیں ہو گا۔ مثال کے طور پر ایوان نمائندگان میں اکثریت ہونے کی وجہ سے ڈیموکریٹک پارٹی ٹرمپ سے کئی خفیہ معلومات عام کرنے کا مطالبہ کر سکتی ہے، جس میں ٹیکس تفصیلات بھی شامل ہیں۔

 اندازوں کے مطابق ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز سےتقریباً چھبیس نشستیں زیادہ جیت سکتے ہیں۔ پچھلے آٹھ برسوں ميں يہ پہلا موقع ہو گا کہ 435 نشستوں والے ايوان نمائندگان ميں ڈيموکريٹک پارٹی اکثريت میں ہو گی۔ تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کو ابھی تک 218 نشستوں پر کامیابی مل چکی ہے جبکہ ری پبلک پارٹی کے 193 ارکان ہیں۔

 اسی طرح  ایک سو رکنی سینیٹ کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کو 51 نشستیں حاصل ہیں۔ انتخابات کے سرکاری نتائج آج بدھ سات نومبر کی شام تک سامنے آ جائیں گے۔ وسط مدتی انتخابات کے ساتھ ساتھ چھتیس ریاستوں کے گورنروں کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کی اکثریت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ امریکا کے مغربی حصے میں ووٹنگ ختم ہوتے ہی ٹرمپ نے اپنی پارٹی کی کارکردگی کو سراہا۔ امریکا میں صدارتی انتخابات 2020ء میں منعقد کیے جائیں گے تاہم وسط مدتی انتخابات کو انتہائی اہمیت دی جاتی ہے اور اسے حکومتی کارکردگی اور مقبولیت کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹرمپ کو حکومت سازی کے لیے اپنے رویے میں لچک پیدا کرنا ہو گی۔ اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا توبنیادی طور پر ان کے لیے کاروبار حکومت چلانا یا اپنے سیاسی ارادوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا بہت ہی مشکل ہو جائے گا کیونکہ ڈیموکریٹس اب قانون سازی کا راستہ روک سکتے ہیں۔ اس کا نتیجہ حکومتی سرگرمیوں کے منجمد ہونے کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی نظر میں امریکا سب سے پہلے

02:44

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں