1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ومبلڈن: نادال اور ڈوکووچ فائنل میں، خواتین کا فائنل آج

2 جولائی 2011

ٹینس کے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن میں آج ہفتہ کے روز خواتین کا فائنل کھیلا جا رہا ہے، جب کہ مردوں کا فائنل کل اتوار کے روز ہوگا۔ دوسری جانب خواتین کے فٹ بال عالمی کپ میں امریکہ اپنا میچ کولمبیا کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

شاراپووا فتح کے لیے پر امیدتصویر: AP

نادال اور ڈوکووچ فائنل میں

ٹینس گرینڈ سلیم ومبلڈن دو ہزار گیارہ کے ایک سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپیئن رافائل نادال نے برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو چار سیٹس میں پانچ سات، چھ دو، چھ دو، چھ چار سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ فائنل میں ان کا مقابلہ کل اتوار کے روز سرب کھلاڑی ڈوکووچ سے ہوگا جنہوں نے فرانسیسی کھلاڑی سونگا کو سیمی فائنل میں چار سیٹس سے ہرایا تھا۔ نوواک ڈووکوچ گزشتہ روز کی فتح کے بعد ٹینس کی عالمی رنکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ نادال رینکنگ میں اب نمبر دو ہو چکے ہیں۔ آج ہفتہ کے روز خواتین کا فائنل بھی کھیلا جا رہا ہے۔ یہ مقابلہ روسی کھلاڑی ماریا شاراپووا اور چیک کھلاڑی کیویٹووا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ ماریا شاراپووا سن دو ہزار چار میں ومبلڈن جیت چکی ہیں۔

نادال فرنچ اوپن جیتنے کے بعد اب ومبلڈن بھی جیتنا چاہیے ہیںتصویر: dapd

فٹ بال: خواتین کا عالمی کپ

جرمنی میں کھیلے جانے والے خواتین کی فٹ بال کے عالمی کپ کے ایک میچ میں برطانیہ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ سے قبل جاپان کی ٹیم نے میکسیکو کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ برازیل کی ٹیم اتوار کے روز ناروے کے مد مقابل ہوگی۔ امریکہ کی ٹیم گروپ سی کے ایک میچ میں آج ہفتہ کے روز کولمبیا کے خلاف میچ کھیل رہی ہے۔ ہفتہ کو کھیلے گئے ایک اور میچ میں سویڈن کی ٹیم نے شمالی کوریا کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

جرمنی کی ٹیم ویمن ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہےتصویر: picture alliance/GES-Sportfoto

جرمنی پہلے ہی ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ جرمن خواتین کی ٹیم نے جمعرات کو گروپ اے کے ایک مقابلے میں نائجیریا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ جمعرات کو ہی گروپ اے کے ایک دوسرے میچ میں فرانس نے کینیڈا کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ اس طرح فرانس اور جرمنی دونوں نے کوارٹر فائنل مرحلے میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

کوپا امیریکا: ارجنٹائن اور بولیویا کا میچ برابر

لیو میسی کا ارجنٹائن کی ٹیم میں کلیدی کردار ہےتصویر: AP

ادھر ارجنٹائن میں براعظم لاطینی امریکہ کی کوپا امیریکا چیمپیئن شپ کا ہفتہ کے روز آغاز ہو گیا۔ میزبان ملک ارجنٹائن نے اپنا پہلا میچ بولیویا کے خلاف کھیلا۔ خلاف توقع یہ میچ ایک ایک سے برابر رہا۔ ارجنٹائن کی ٹیم اسٹار کھلاڑی لیو میسی کے باوجود کوئی خاص کھیل پیش نہ کر سکی۔ میچ کا پہلا گول بولیویا نے کر کے میزبان ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا تاہم ارجٹائن کی طرف سے آگوایرو نے میچ کے اختتام سے قبل گول کر کے ارجنٹائن کو شکست سے بچا لیا۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عصمت جبیں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں