1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ومبلڈن: کویتووا نے شرواپوا کو شکست دے دی

3 جولائی 2011

ہفتے کے روز ومبلڈن ٹینس چیمپیئن شپ کے سلسلے میں خواتین کے مقابلوں کے فائنل میں چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویتووا نے سابق عالمی چیمپیئن ماریہ شرواپوا کو سینٹر کورٹ میں شکست دے کر ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

تصویر: AP

شرواپوا کے پورے کیریئر میں یہ پہلا موقع تھا کہ انہیں اس حد تک طاقتور حریف کا سامنا کرنا پڑا۔ کویتووا نے یہ مقابلہ چھ تین اور چھ چار سے با آسانی جیت لیا۔ سن 2004ء کی عالمی چیمپیئن اور سابق عالمی نمبر ایک شرواپوا کے خلاف نوجوان پیٹراکویتووا کے انتہائی طاقتور اسٹروکس نے کھیل کے آغاز سے اختتام تک مقابلے کو یک طرفہ بنائے رکھا۔

اس میچ کو دیکھنے والوں میں شرواپواا کے منگیتر Sasha Vujacic بھی شامل تھے، جو تمام کھیل کے دوران متعدد مرتبہ انہتائی بے چینی کا شکار بھی دکھائی دیے۔ Sasha Vujacic خود NBA کے کھلاڑی ہیں۔ شرواپوا جو اپنی طاقتور سروس اور اسٹروکس کی وجہ سے مشہور ہیں، کویتووا کی شارٹس کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئیں۔

شرواپوا کویتووا کے طاقتور اسٹروکس کا مقابلہ نہ کر پائیںتصویر: AP

سن 1990ء میں پیدا ہونے والی کویتووا نے میچ کے بعد اپنے انٹرویو میں اپنے عمومی دھیمے لہجے میں کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ اس میچ میں پوری جان صرف کیے بغیر جیتنا ممکن نہیں تھا، لہذا انہوں نے پوری کوشش کی۔

’’یہ ناقابل یقین موقع ہے۔ میں انتہائی خوش ہوں۔ مجھے اس وقت کچھ سمجھ نہیں آ رہا کیونکہ یہ ایک بالکل اچھوتا احساس ہے۔‘‘

آٹھویں نمبر کی عالمی کھلاڑی کویتووا گزشتہ برس ومبلڈن گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں امریکہ کی سیرینا ولیمز سے شکست کھا گئی تھیں، تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ کویتووا کے کھیل میں مسلسل بہتری سے یہ بات واضح ہے کہ اب وہ گرینڈ سلیم ٹائٹلز میں ایک ’مسلسل خطرہ‘ تصور کی جانے لگی ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں