سرفنگ اور بادبانوں کے ساتھ کشتی رانی کو تو سب ہی جانتے ہیں۔ تاہم ان دونوں کا امتزاج ہے، ونڈ سرفنگ۔ ونڈ سرفنگ کے کھیل کو پچاس برس پورے ہو رہے ہیں۔ ایرو ناٹیکل انجینیئر جِم ڈریک نے 1967ء میں ایک بورڈ پر باد بان لگا کر ونڈ سرفنگ کا کھیل تخلیق کیا تھا۔ 1972ء میں پانچ سال بعد یہ کھیل جرمنی تک پہنچ چکا تھا۔