1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ويلنٹائنز ڈے‘ نہیں بلکہ ’بہنوں کا دن‘

14 جنوری 2019

پاکستان ميں ايک يونيورسٹی نے ’ويلنائنز ڈے‘ پر ’بہنوں کا دن‘ منانے کا اعلان کيا اور اس روز طالبات ميں سر ڈھاپنے کے ليے دوپٹے اور شاليں تقسيم کی جائيں گی۔ ’ويلنٹائنز ڈے‘ کو پاکستان ميں مغربی روايت کے طور پر ديکھا جاتا ہے۔

Pakistan Valentinstag Feierlichkeiten in Karachi
تصویر: DW/U. Fatima

پاکستانی صوبہ پنچاب کے وسطی شہر فيصل آباد کی زرعی يونيورسٹی نے چودہ فروری کو ’ويلنٹائنز ڈے‘ کی جگہ ’بہنوں کا دن‘ منانے کا اعلان کيا ہے۔ يونيورسٹی انتظاميہ کے مطابق يہ فيصلہ ملکی نوجوانوں ميں ’مشرقی ثقافت اور اسلامی روايات‘ پھيلانے کے ليے کيا گيا ہے۔ يونيورسٹی کی ويب سائٹ پر اس کے وائس چانسلر کا مندرجہ ذيل بيان درج ہے، ’’ہمارے معاشرے ميں عورتيں زيادہ خود مختار ہيں اور ان کی عزت مائيں، بہنيں، بيٹياں اور بيوياں بننے ميں ہے۔‘‘ وائس چانسلر کے بقول پاکستان ميں لوگ مقامی ثقافت بھولتے اور مغربی ثقافت اپناتے جا رہے ہيں۔ انہوں نے مزيد کہا کہ انتظاميہ سر ڈھاپنے کے ليے ڈوپے اور شاليں تقسيم کرنے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے بڑے شہروں ميں رہنے والے بالخصوص نوجوان نسل ميں ’ويلنٹائنز ڈے‘ کافی مقبول بھی ہے۔ لڑکے چودہ فروری کے روز لڑکيوں کو پھول، کارڈز، چاکليٹيں اور تحفے تحائف دے کر اپنی دوستی و محبت کا اظہار کرتے ہيں۔ دوسری جانب يہ بھی ايک حقيقت ہے کہ پاکستان ايک قدامت پسند معاشرہ ہے اور اکثريتی طور پر ’ويلنٹائنز ڈے‘ منانے کو غلط نظر سے ديکھا جاتا ہے۔

کئی ’ويلنٹائنز ڈے‘ کو مغربی ممالک کی روايت قرار ديتے ہيں اور اسے منانے کو ’گناہ‘  بھی خیال کرتے ہيں۔ پاکستان کے سابق صدر ممنون حسين نے سن 2016 ميں طلباء کے ايک اجتماع سے اپنے خطاب ميں کہا تھا کہ اس دن کی مسلمان اکثريت والے ملک پاکستان ميں کوئی حيثيت نہيں اور يہ کہ طلباء اپنی تعليم پر توجہ ديں۔

فيصل آباد کی يونيورسٹی آف ايگريکلچر کے ترجمان قمر بخاری نے اے ايف پی کو بتايا کہ يونيورسٹی امداد طلب کر رہی ہے تاکہ چودہ ہزار طالبات ميں سے کم از کم ايک ہزار کو ’ويلنٹائنز ڈے‘ کے موقع پر دوپٹے اور شاليں دی جا سکيں۔ سوشل ميڈيا پر کئی لوگوں نے متعلقہ يونيورسٹی کے اس قدم کا ہندو مذہب ميں منائے جانے والے ’رکھشا بندھن‘ کے تہوار سے موازنہ کيا ہے۔

ع س / ع ح، اے ايف پی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں