1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وکی پیڈیا کا متبادل ’قابل اعتماد روسی ورژن‘، پوٹن کی تجویز

6 نومبر 2019

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روس وکی پیڈیا کے متبادل کے طور پر اس ویب سائٹ کا ایک ایسا روسی ورژن تیار کرے گا، جو زیادہ قابل اعتماد ہو گا۔ ماسکو نے حال ہی ’روس کا الگ انٹرنیٹ‘ بنانے کے لیے ایک قانون منظور کیا ہے۔

Russsland Putin fordert russische Alternative zu Wikipedia
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Druzhinin

وکی پیڈیا ایک ایسی آن لائن انسائیکلوپیڈیا ویب سائٹ ہے، جہاں لوگ اپنے طور پر معلومات میں ترمیم و تحریف بھی کر سکتے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن 'کراؤڈ سورسنگ‘ سے جمع کردہ معلومات کے اس ذخیرے سے خوش دکھائی نہیں دیتے اور اسی لیے انہوں نے اب اس کا روسی متبادل تیار کیے جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 ’پاکستان میں انٹرنیٹ آزاد نہیں‘

وکی پیڈیا کے بارے میں صدر پوٹن کا کہنا تھا، ''بہتر ہو گا کہ اسے ایک نئے اور بڑے روسی انسائیکلوپیڈیا سے تبدیل کر دیا جائے۔ اس (نئی ویب سائٹ) پر بہرصورت قابل اعتماد معلومات جدید انداز میں موجود ہوں گی۔‘‘

صدر پوٹن نے اس رائے کا اظہار بدھ کے روز کریملن میں روسی زبان سے متعلق کونسل کے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ اس اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ روسی زبان میں انسائیکلوپیڈیا کتابی صورت میں شائع کرنے والے ناشرین کو ڈیجیٹل ورژن تیار کرنے کے لیے مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

روس کا 'اپنا انٹرنیٹ‘

صدر پوٹن کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی روس میں ایسے قوانین نافذ العمل ہو گئے تھے، جن کے ذریعے روسی حکام ملکی انٹرنیٹ کو باقی دنیا سے منقطع کر کے 'روس کا اپنا انٹرنیٹ‘ بنا پائیں گے۔ یہ ایک طرح سے روس میں پورے ملک کی سطح پر ایک بڑا 'انٹرا نیٹ‘ ہو گا۔

جرمنی ڈیجیٹل میدان میں پیچھے کیوں رہ گیا؟

علاوہ ازیں ماسکو نے یہ اعلان بھی کر رکھا ہے کہ سن 2021 تک روس اپنا آزاد 'ڈومین نیم سسٹم‘ (ڈی این ایس) بھی تیار کر لے گا۔ یوں ماسکو حکومت روسی صارفین کو اپنی مرضی کی ویب سائٹ پر بھیج سکنے کی اہلیت اور صلاحیت بھی حاصل کر لے گی۔

کیٹ مون مارٹیر (ش ‌ح / م م )

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں