1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وینزویلا میں ’آپریشن فریڈم‘ شروع

17 مارچ 2019

وینزویلا میں طاقت کی رسہ کشی میں کئی ہفتوں سے ایک طرح کے تعطل کا شکار تھی۔ تاہم اب حزب اختلاف کے رہنما اور خود ساختہ صدر خوآن گوآئیڈو معاملات کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

Venezuela Kundgebung und Protest von Juan Guaido in Guacara NEU
تصویر: Reuters/C. Jasso

خوآن گوآئیڈو نے عوام سے صدر نکولاس مادورو کی سرکاری رہائش گاہ کی جانب نکالی جانے والی ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ ان کے مطابق، ’’ہم میرافلوریس کی جانب جائیں گے اور ان چیزوں کی واپسی کا مطالبہ کریں گے، جو عوام کی ملکیت ہیں۔‘‘ کاراکس میں صدارتی محل کو میرافلوریس کہتے ہیں۔

شہری ویلنسیا میں اپنے ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، ’’آج سے اس تنظیم کا ایک نیا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔‘‘ گوآئیڈو نے ابھی حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اپنی اس ریلی کے لیے عوام کو متحرک کرنے کے لیے ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے اور ویلنسیا، جو ان کا آبائی شہر بھی ہے، سے انہوں نے اس کی ابتدا کی ہے۔

تصویر: Reuters/C. Jasso

خوآن گوآئیڈو نے اسے’آزادی آپریشن‘ کا نام دیا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ کمیٹیاں بنا کر خود کو منظم کریں۔ نکولاس مادورو کے حریف کی جانب سے اپنے منصوبے کے حوالے سے اہم نکات کی ایک فہرست بھی جاری کی گئی ہے، جس میں سلامتی کے اداروں کے اندر بھی اس حوالے سے تیاری کا ذکر کیا گیا ہے۔

اب تک دنیا کے پچاس سے زائد ممالک خوآن گوآئیڈو کو وینزویلا کے سربراہ مملکت کے طور پر تسیلم کر چکے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود مادورو اپنے منصب سے ہٹنے کو تیار نہیں۔ وینزویلا گزشتہ کئی برسوں سے اقتصادی مسائل کا شکار ہے۔ اس ملک میں کساد بازاری میں اضافے کی وجہ سے اشیاء خورد نوش کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں۔

 تاہم گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری سیاسی بحران نے اس صورتحال کو مزید سنگین کر دیا ہے۔ وینزویلا کے مختلف علاقوں میں پانی اور بجلی کی فراہمی بری طرح متاثر ہے۔ مادرو نے اس کا الزام امریکا اور ملکی حزب اختلاف پر عائد کیا اور کہا کہ ان کی جانب سے کیے جانے والے سائبر حملے کی وجہ سے توانائی کا بحران پیدا ہوا ہے۔ اس دوران ملکی فوج نے بجلی اور پانی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے اپنی کارروائیوں شروع کر دی ہیں۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادرورو پر ’ڈرون حملہ‘

00:30

This browser does not support the video element.

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں