جمالیاتی فنون کے انتہائی معتبر فیسٹیول ’وینس بینالے‘ کی فنی نمائش میں پہلی بار پاکستانی پویلین سجایا گیا ہے۔ منوڑہ فیلڈ نوٹس کے عنوان سے پاکستانی خاتون مصورہ نائزہ خان کے فن پارے اس بین الاقوامی نمائش میں شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ 58 ویں وینس بینالے میں پاکستان پویلیئن کے لیے جگہ کا انتظام آرٹ دیوی فاؤنڈیشن نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے تعاون سے کیا۔