جولیانا ولیم اسلام آباد میں واقع پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ہسپتال میں سینئر انچارج نرس ہیں۔ ان کے چالیس سالہ پروفیشنل کیریئر میں کورونا وائرس کا بحران ان کی زندگی کا سب سے بڑا چیلنج ثابت ہوا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ انسانی خدمت کے اس امتحان میں وہ سرخرو رہی ہیں۔