وی ڈے کیا ہے ؟
14 فروری 2018اس موومنٹ کی روح رواں ایک امریکی اداکارہ، مصنفہ، ڈرامہ نگار اور حقوق نسواں کی علمبردار EVE Ensler ہیں جنہوں نے 2012 ء میں وی ڈے موومنٹ کے تحت ’ون بلین رائزنگ‘ کے موٹو کے تحت اس گلوبل ایونٹ کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا۔
سن دو ہزار بارہ ہی میں اس مہم میں شرکت کے لیے دنیا کے 160 ممالک کے باشندوں نے ایک اگریمنٹ پر دستخط کیے۔ گزشتہ برس، ایک ارب ایکٹیوسٹ اس مہم میں سرگرم ہو چُکے تھے اور اس وقت دنیا کے تمام ممالک میں ’ون بلین رائزنگ‘ کے عنوان کے تحت یہ دن منایا جاتا ہے۔
بلین لفظ اس مہم کے عنوان کے طور پر اس لیے استعمال کیا گیا کیونکہ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال ہر تین میں سے ایک عورت کو کسی نا کسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس طرح جسمانی، نفسیاتی اور سماجی تشدد کی شکار خواتین کی تعداد بلین بنتی ہے۔
وی ڈے ’ون بلین رائزنگ‘ کا یہ ایونٹ تمام دنیا، خاص طور سے مغرب میں ہر ملک کے ہر بڑے شہر میں 14 فروری کو منایا جاتا ہے۔ یہ ایونٹ سابق جرمن دارالحکومت بون کے قلب میں واقع مقام میونسٹر پلٹس پر بھی منایا گیا ۔ اسی طرح موجودہ جرمن دارالحکومت برلن میں بھی ایک بہت بڑے ایونٹ کا انعقاد ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کیا گیا۔
اس دن کا مقصد صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ دنیا بھر میں استحصال کی شکار خواتین، لڑکیوں اور بچوں کے لیے آواز بلند کی جائے۔ ہم سب مل کر تشدد اور استحصال کے خلاف جاری اُس موم کا حصہ بنیں جس کا حصہ ایک بلین سے زائد لوگ بن چُکے ہیں۔