1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹرمپ کا دماغ ماؤف ہو چکا ہے، کم جونگ اُن

عابد حسین
22 ستمبر 2017

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر کے خطاب پر شمالی کوریا نے انتہائی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکا کو شدید نتائج کی دھمکی دی ہے۔

Nordkorea Raketentest
تصویر: picture-alliance/KNS/KCNA

شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذہنی طور پر ماؤف اور دیوانگی کا شکار ہیں۔ اُن کے مطابق امریکی صدر کو اپنی تقریر کے جواب میں بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔ کمیونسٹ ملک کے لیڈر نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر نے اُن کی بےعزتی کرنے کے ساتھ ساتھ جنگ کی دھمکی بھی دی ہے۔

ٹرمپ کے ’بھونکنے‘ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، شمالی کوریا

شمالی کوریا پر امریکی صدر سے واضح اختلاف ہے، جرمن چانسلر

ٹرمپ کا مخصوص لہجہ، کیا کشیدگی میں اضافہ ہو گا؟

شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے ایک اور میزائل داغ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل انیس ستمبر کو جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار سازی اور بیلسٹک میزائل تجربات کے تناظر میں سخت الفاظ میں متنبہ کیا تھا۔ اسی تقریر میں ٹرمپ نے شمالی کوریائی لیڈر کو راکٹ مین قرار دینے کے علاوہ اُسے مکمل طور پر تباہ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ روس اور چین کی اپیلوں کے باوجود امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کرنے سے انکار کر رکھا ہے۔

کم جونگ اُن بیلسٹک میزائل کا ٹیسٹ دیکھتے ہوئےتصویر: Reuters/KCNA

دوسری جانب جمعہ بائیس ستمبر کو شمالی کوریائی وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اُن کا ملک بحر الکاہل  میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ  کر سکتا ہے۔ اس اعلان کے بعد جزیرہ نما کوریا اور مشرق بعید کے ممالک میں پیدا شدہ بحران مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ اس قبل بھی شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کرنے کے لیے شمالی جاپانی جزیرہ ہوکائیڈو کی بالائی فضا استعمال کی تھی۔

کیا شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی ہونی چاہیے؟

00:35

This browser does not support the video element.

جاپان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے ہائیڈروجن بم کے لیے جاپانی فضا کو استعمال کر سکتا ہے۔ جاپانی وزیر دفاع نے  اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ پیونگ یانگ حکومت درمیانے درجے کے بیلسٹک میزائل پر ہائیڈروجن بم نصب کرتے ہوئے یہ ٹیسٹ کر سکتا ہے۔کمیونسٹ ملک کے ممکنہ ہائیڈروجن بم کے تجربے کے اعلان سے بحرانی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔

شمالی کوریائی اعلان کے بعد ایشیائی مالی منڈیوں کو شدید مندی کا سامنا رہا۔ جاپانی کرنسی کی قیمیت میں واضح کمی رونما ہوئی۔ اس کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایشیائی منڈیوں کی مندی کے اثرات یورپ اور امریکی اسٹاک مارکیٹوں پر بھی یقینی پڑیں گے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں