ٹرمپ کی خطرناک ویڈیو، الہان عمر کے لیے اضافی حفاظتی انتظامات
15 اپریل 2019
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر کے ایک خطاب کے چند حصے اور ستمبر 2001 ء کے دہشت گردانہ حملوں کی کچھ تصاویر شامل ہیں۔ امریکی قانون دانوں نے ٹرمپ کے اس اقدام پر کڑی تنقید کی ہے۔
اشتہار
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ انہوں نے اس ایوان کی رکن الہان عمر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی انتظامات کا حکم دے دیا ہے۔ الہان عمر امریکی ایوان نمائندگان کی ایک ڈیموکریٹ رکن ہیں اور وہ کئی بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کھل کر یہ الزام بھی لگا چکی ہیں کہ ٹرمپ ان کے خلاف ’اشتعال انگیز‘ بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔
ابھی حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں الہان عمر کے ایک خطاب کے کچھ حصے شامل تھے۔ ان میں الہان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ’’کچھ لوگوں نے کچھ کیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی وہ گیارہ ستمبر 2001ء کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد اسلام سے نفرت میں اضافے کے موضوع پر بھی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
الہان عمر کے خطاب کے حصوں کے فوری بعد اس ویڈیو میں وہ مناظر دکھائے گئے ہیں، جن میں دو طیارے نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ٹکراتے نظر آتے ہیں۔
امریکا میں کتنے مسلمان بستے ہیں؟
امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد سب سے زیادہ تشویش وہاں رہنے والے مسلمانوں میں پائی جاتی ہے۔ وہاں قائم کئی مساجد کو دھمکیاں ملنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ امریکا میں کتنے مسلمان رہتے ہیں؟
تصویر: picture-alliance/AP Photo/J. Martin
مسلمان بڑی تعداد میں
پیو ریسرچ سینٹر کا اندازہ ہے کہ امریکا میں رہنے والے مسلمانوں کی تعداد 33 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکا کی 32.2 کروڑ کی آبادی میں مسلمانوں کی حصہ داری تقریبا ایک فیصد بنتی ہے۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/J. Martin
مسلم آبادی میں اضافہ
پیو ریسرچ سینٹر کا یہ اندازہ بھی ہے کہ سن 2050 تک امریکا میں رہنے والے مسلمانوں کی تعداد موجودہ سطح سے دوگنا ہو جائے گی۔
تصویر: picture-alliance/abaca
یہودیوں سے کم ہندوؤں سے زیادہ
ایک محتاط اندازے کے مطابق امریکا میں مقیم مسلمانوں کی تعداد وہاں رہنے والے یہودیوں سے کم ہے، جن کی تعداد میں 57 لاکھ کے قریب ہے۔ وہیں امریکا میں ہندوؤں کی تعداد 21 لاکھ کے لگ بھگ بنتی ہے۔ ان اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں مسلمانوں کی آبادی ہندوؤں سے زیادہ ہے۔
تصویر: Getty Images/W. McNamee
یہودی رہ جائیں گے پیچھے
پیو ریسرچ سینٹر نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ سن 2040 میں مسلمان امریکا میں مسیحیوں کے بعد دوسرا سب سے بڑا مذہبی گروپ ہوں گے۔ یعنی امریکا میں آباد مسلم کمیونٹی آبادی کے لحاظ سے 25 سال میں یہودیوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
تصویر: dapd
نیو جرسی میں زیادہ مسلمان
امریکا میں مسلمانوں کی آبادی کچھ ریاستوں میں اوسط سے زیادہ ہے۔ مثال کے طور پر نیو جرسی کی طرح کچھ ریاستوں میں بسنے والے مسلمانوں کی تعداد دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/B. Fox
مسلمان پناہ گزینوں کی آمد
پیو ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ امریکا میں سن 2007 کے بعد سے مسلمانوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس کی ایک وجہ ملک میں آنے والے پناہ گزین بھی ہیں۔
تصویر: AP
کتنے مسلم پناہ گزین امریکا آئے
مالی سال 2016 میں امریکا میں داخل ہونے والے مسلمان پناہ گزینوں کی تعداد اڑتیس ہزار نو سو ایک رہی جبکہ مجموعی طور پر اس مدت میں امریکی حکومت نے پچاسی ہزار پناہ گزینوں کو قبول کیا۔
تصویر: picture alliance/Photoshot
تبدیلی مذہب
اس کے علاوہ امریکا میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں، جنہوں نے اسلام بطور مذہب قبول کیا ہے۔ پیو کے مطابق ہر پانچ بالغ امریکی مسلمانوں میں سے ایک ایسا ہے، جس کی پرورش کسی دوسرے مذہب میں ہوئی ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/U. Deck
مسلمان ایک پڑھی لکھی کمیونٹی
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں مسلمان کمیونٹی ملک کا دوسرا سب سے زیادہ پڑھا لکھا مذہبی طبقہ ہے۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر یہودی آتے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/J. Martin
مسلمان مخالف جذبات
امریکا میں 11 ستمبر سن 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد وہاں مسلمان مخالف جذبات میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔
تصویر: AP
ٹرمپ کے بیان
نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کئی بار مسلمان مخالف بیانات دیے۔ اسی مہم کے دوران ری پبلکن سیاستدان نے ایک مرتبہ یہ بھی کہا تھا کہ ’مسلمان امریکا سے نفرت کرتے ہیں‘۔ ٹرمپ نے یہ تجویز بھی کیا کہ مسلمانوں کی عارضی طور پر امریکا میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی جانا چاہیے۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/J. Locher
اسلام ایک بڑا مذہب
مختلف اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد 1.6 ارب بنتی ہے، یعنی عالمی آبادی کا 23 فیصد حصہ مسلمانوں پر ہی مشتمل ہے۔ مسیحیت کے بعد اسلام دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/J. Stratenschulte
اسلام تیزی سے پھیلتا ہوا
پیو ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ اسلام اس وقت دنیا کے دیگر مذاہب کے مقابلے میں دنیا کا سب سے تیزی سے فروغ پاتا مذہب ہے۔
تصویر: AP
13 تصاویر1 | 13
ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ’’ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔‘‘پیلوسی کے مطابق ٹرمپ کی اس ’خطرناک ویڈیو‘ کو لازمی طور پر ہٹایا جانا چاہیے۔ الہان عمر نے تئیس ستمبر کو کونسل آن امیریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کی ایک تقریب سے بیس منٹ طویل خطاب کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا، ’’بہت طویل عرصے سے، ہم دوسرے درجےکے شہری ہونے کی تکلیف برداشت کر رہے ہیں۔ اور میں صاف طور پر کہوں گی کہ میں اب سے تھک چکی ہوں۔ اور اس ملک میں رہنے والا ہر مسلمان بھی اس سے تھک گیا ہو گا۔‘‘
وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی جانب سے اس ویڈیو کے جاری کیے جانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے، ’’صدر ٹرمپ کا کوئی غلط مقصد نہیں تھا اور انہوں نے کسی کے خلاف تشدد کا پرچار نہیں کیا۔‘‘
مہاجرین کی امریکا آمد پر پابندی پر یورپی ردعمل کیا ہے؟