1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی درخواست

13 جولائی 2017

امریکی کانگریس کے ایک رکن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک ایسا مسودہ جمع کرایا ہے، جس کا مقصد انہیں اقتدار سے ہٹانا ہے۔ اس دستاویز میں روس کے ساتھ مبینہ تعلقات کو مواخذے کی وجہ کے طور پر پیش کیا گیا۔

USA Präsident Trump und sein Sohn Donald Jr.
تصویر: Reuters/M. Segar

امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ رکن بیرڈ شیرمن نے بدھ کے روز چار صفحات پر مشتمل ایک ایسی قرارد جمع کرائی ہے، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بڑے جرائم اور نامناسب رویے کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مواخذے کی درخواست کی گئی ہے۔

شیرمن نے اس دستاویز میں ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے روس کے ساتھ مبینہ روابط کا خاص طور پر ذکر کیا ہے۔ تاہم اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ٹرمپ کے بیٹے کی روسی خاتون وکیل سے ملاقات کا بھی تذکرہ  ہے۔

شیرمین کے بقول، ’’ٹرمپ جونیئر کا یہ انکشاف اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم روسی تعاون کے لیے بہت بے قرار تھی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس دستاویز کو جمع کرانا ایک طویل سفر کے لیے پہلا قدم اٹھانا ہے۔

’روسی وکیل نے ٹرمپ کے بیٹے سے کلنٹن سے متعلق وعدہ کیا تھا‘

ٹرمپ دور میں امریکا کے ساتھ روسی تعاون بہتر ہو سکتا ہے، پوٹن

 

تصویر: Getty Images/S.Loeb

واشنگٹن کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس قرارداد کے منظور ہونے کے امکانات نا ہونے کے برابر ہیں کیونکہ ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز اکثریت میں ہیں۔ اس کے علاوہ شیرمن کی اس درخواست کو ان کے ہم جماعتوں کی بھی بھرپور حمایت حاصل نہیں ہے۔ کئی ڈیموکریٹس کا خیال ہے کہ ٹرمپ کو اقتدار سے ہٹانے کی کوئی بھی کوشش ان کے شہرت میں اضافے کا سبب بننے گی۔

اس سے چند گھنٹے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ روسی سربراہ مملکت ولادی میر پوٹن کی شاید یہ خواہش ہوتی کہ ہلیری کلنٹن امریکی صدر بنیں۔ ٹرمپ کے بقول، ’’ایسے بہت سے کام جو میں کر رہا ہوں وہ اس کے بالکل برعکس ہیں، جیسا پوٹن چاہتے تھے۔‘‘ اس موقع پر انہوں نے اپنی توانائی کی پالیسیوں کا خاص طور پر ذکر کیا۔

 

ٹرمپ کے روس سے رابطے: پانچ امریکی ادارے چھان بین میں مصروف

 

ٹرمپ اور پوٹن کا مصافحہ

00:10

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں