1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
ماحولعالمی

کیا ٹوائلٹ پیپر بھی ’فورایور‘ کیمیکلز کی پیداوار کا باعث ہے؟

3 مارچ 2023

محققین کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹ پیپر کو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹمز میں موجود فورایور کیمیکلز کا "ممکنہ طور پر ایک اہم ذریعہ تصور کیا جانا چاہیے۔" فورایور کیمیکلز انسانی صحت اور ماحول کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

Toilet paper rolls in a row
تصویر: Fotolia/sil

ایک حالیہ سائنسی مطالعے میں محققین نے خبردار کیا ہے کہ ٹوائلٹ پیپر دنیا بھر میں استعمال شدہ آلودہ پانی میں موجود ممکنہ طور پر نقصان دہ 'فورایور کیمیکلز' کی پیداوار کا ایک غیر متوقع اور اہم ذریعہ ہو سکتا ہے۔ 'فورایور کیمیکلز' کو پی ایف اے ایس بھی کہا جاتا ہے۔

سائنسی جریدے اینوائرومینٹل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیٹرز میں شائع ہونے والے ایک مطالعے میں محققین کا کہنا تھا کہ ٹوائلٹ پیپرز ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹمز میں موجود فورایور کیمیکلز کا "ممکنہ طور پر ایک اہم ذریعہ ہو سکتے ہیں۔" انہوں نے اس بات کا اندیشہ بھی ظاہر کیا کہ ٹوائلٹ پیپر سیوریج کے پانی سے مٹی میں سرائیت کر کے اسے بھی آلودہ کر سکتا ہے۔

جرمنی میں جانوروں کی آلودہ خوراک، تشویش میں اضافہ

فورایور کیمیکلز کیا ہیں؟

فورایور کیمیکلز، جن کا سائنسی نام پرفلورو الکائل سبسٹنس یعنی پی ایف اے ایس ہے، عموماﹰ کاسمیٹک مصنوعات، نان اسٹک برتنوں اور واٹر پروف کپڑوں میں پائے جاتے ہیں۔ یہ کیمیکلز ماحول میں ایک طویل عر‌صے موجود رہتے ہیں اور ان کو سرطان کی مختلف اقسام، دل کی بیماریوں، بانجھ پن اور بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشو نما میں تاخیر یا رکاوٹ کا باعث بننے والے امراض کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

پی ایف اے ایس کے ان ممکنہ نقصانات کے پیش نظر محققین نے استعمال شدہ آلودہ پانی میں ان کی مقدار کم کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ آلودہ پانی اور کیچڑ کو عموماﹰ آبپاشی یا لینڈ اپلیکیشن (ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کا ایک طریقہ) کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اور تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ایسا کرنے سے انسان اور ماحول کے ان فورایور کیمیکلز سے ایکسپوز ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

ویسٹ واٹر بیماریوں کا پتہ چلانے کا انتباہی نظام

04:44

This browser does not support the video element.

اس مطالعے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ایف اے ایس کا استعمال لکڑی سے گودا بنانے میں بھی کیا جایا ہے اور یہ ان کی ٹوائلٹ پیپر میں موجودگی کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ری سائیکلڈ ٹوائلٹ پیپر بناتے وقت بھی پی ایف اے ایس پر مشتمل ریشوں یا فائبرز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ٹوائلٹ پیپر میں فورایور کیمیکلز کی کون سی قسم پائی گئی؟

اس تحقیق کے دوران ٹوائلٹ پیپر میں بنیادی طور پر پی ایف اے ایس کی وہ قسم پائی گئی جسے 'ڈی سبسٹیٹیوٹڈ پولیفلورو الکائل فوسفیٹ' یا مختصراﹰ 'ڈائی پیپ' کہا جاتا ہے۔ ڈائی پیپس فورایور کیمیکلز کی ایسی زیادہ مستحکم اقسام میں بھی تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو سرطان کا باعث بن سکتی ہیں۔

یورپ میں ’خطرناک کیمیکلز‘ سے بنی مصنوعات کی فروخت

اس مطالعے میں محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ ٹوائلٹ پیپر امریکہ اور کینیڈا میں چار فیصد ڈائی پیپس کی پیداوار، سوئیڈن میں 35 فیصد اور فرانس میں 89 فیصد ڈائی پیپس کی پیداوار کا ذریعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شرح شمالی امریکہ میں کم ہو سکتی ہے کیونکہ وہاں میک اپ اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات اور کھانے کی پیکجنگ بھی استعمال شدہ آلودہ پانی میں فورایور کیمیکلز کی پیداوار کا اہم ذریعہ ہیں۔

م ا / ع ا (اے ایف پی)

 

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں