ہولوکاسٹ پر مذاق: اولمپک کی افتتاحی تقریب کے سربراہ برطرف
22 جولائی 2021
ٹوکیو اولمپک کے صدر کا کہنا ہے کہ ہولوکاسٹ سے متعلق مذاق کا پتہ چلنے کے بعد کینٹارو کوبایاشی کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے محض ایک روز قبل یہ کارروائی کی گئی ہے۔
اشتہار
ٹوکیو اولمپک کے منتظمین نے 22 جولائی جمعرات کے روز اولمپکس کھیلوں کی افتتاحی پروگرام کے ڈائریکٹر کینٹارو کوبایاشی کو، ماضی میں ہولوکاسٹ سے متعلق ان کے ایک متنازعہ تبصرے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد، برطرف کر دیا۔ کوبایاشی جاپان کے معروف کامیڈین ہیں اور سن 1998میں انہوں نے اپنے ایک کامیڈی شو کے دوران ہولوکاسٹ پر بھی ایک طنز کیا تھا۔
وہ ٹوکیو اولمپک کی افتتاحی تقریب کے ڈائریکٹر تھے تاہم اس مذاق کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد تقریب سے محض ایک روز قبل انہیں اس عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب 23 جولائی جمعے کو ہونی ہے۔
ٹوکیو 2020 اولمپک کی سربراہ سیکو ہشی موتو نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا، ''یہ بات منظر عام پر آئی کہ ماضی کی ایک پرفارمنس کے دوران انہوں نے ایسی زبان استعمال کی جس سے تاریخ کی ایک المناک حقیقت کا مذاق بنتا ہے۔ منتظمہ کمیٹی نے کوبایاشی کو ان کے عہدے سے آزاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔''
کوبایاشی کی معذرت
جاپان کی معروف تھیئٹر شخصیت کوبایاشی نے اپنے ایک بیان میں اس کے لیے معذرت پیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ''ایک ویڈیو، جو سن 1998میں نوجوان کامیڈینس کو متعارف کرنے کے لیے ریلیز کیا گیا تھا، اس میں میں نے ایک ایسا طنزیہ فقرہ لکھا تھا جو انتہائی غیر مناسب تھا۔''
انہوں نے مزید کہا، ''وہ ایک ایسا وقت تھا جب ہمیں اس حساب سے ہنسی اور قہقہے نہیں ملتے تھے جس کی ہمیں خواہش ہوتی تھی اور میرا خیال ہے کہ اسی لیے میں سطحی ذہن سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنا چاہتا تھا۔''
اپنے ایک طنزیہ خاکے میں کوبایاشی نے ایک ساتھی کے ساتھ بچوں کے مشہور مزاحیہ ٹی وی فنکار کے طور پر پیش کیا تھا پھر کاغذ سے بنی گڑیوں کے کٹ آؤٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ''ان کا تعلق اس وقت سے ہے جسے آپ کہتے ہیں، چلو ہولوکاسٹ کھیلتے ہیں۔''
اشتہار
ٹوکیو اولمپک کو ایک اور دھچکا
گزشتہ چند ماہ سے جیسے جیسے ٹوکیو اولمپک کا آغاز قریب آتا گیا، اس کے ساتھ کوئی نہ کوئی تنازعہ بھی لگا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں موسیقار کیگو اویاماڈا کو میوزک کمپوز کرنا تھا تاہم انہیں بھی اس تقریب سے اس وجہ سے نکال دیا گیا کیونکہ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران یہ بات تسلیم کی تھی کہ زمانہ اسکول میں وہ اپنے معذور ساتھیوں کو ستایا کرتے تھے۔
مارچ میں افتتاحی تقریب کے کریٹیو ڈائریکٹر ہیروشی سساکی بھی ایک تنازعے کے بعد مستعفی ہو گئے تھے، جس میں انہوں نے تقریب کے دوران ایک موٹی ماڈل کو پیش کرنے کی بات کہی تھی۔ ان کے اس خیال پر بھی لوگوں نے کافی ناراضگی ظاہر کی تھی اور پھر انہوں نے استعفی دے دیا تھا۔
ٹوکیو اولمپک کے سابق صدر نے بھی خواتین سے متعلق بعض نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے جس کی وجہ سے انہیں بھی استعفی دینا پڑا تھا اور کے بعد محترمہ ہشی موتو کو نیا صدر مقرر کیا گیا۔ اولمپک منتظمین کو ان افراد کی سخت نکتہ چینیوں کا بھی سامنا ہے جو کورونا وبا کے دوران ان کھیلوں کے انعقاد کی مخالفت کر رہے ہیں۔
ص ز/ ج ا (اے ایف پی، اے پی، روئٹرز، ڈی پی اے)
2020ء میں کھیلوں کے بڑے مقابلے کون کون سے؟
ٹوکیو میں اس سال 1964ء کے بعد دوسری مرتبہ اولمپک مقابلے منقعد ہوں گے۔ یہ یقیناً بہت بڑا سپورٹس ایونٹ ہو گا۔ صرف یہی نہیں، اس سال اور بھی کئی بڑے اسپورٹس ایونٹس آپ کے منتظر ہوں گے۔ کون کون سے، دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/F. Gambarini
اے ٹی پی کپ، تین سے بارہ جنوری
اس ٹورنامنٹ کے ساتھ آسٹریلین اوپن سے قبل ہی ٹینس کے رواں برس کے سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔ یہ نیا ٹیم ٹورنامنٹ ہے، جو ہاڈر کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ اس میں دنیائے ٹینس کے معروف کھلاڑی راجر فیڈرر، نوواک جوکووچ اور رافائل نادال جیسے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل سڈنی میں ہوگا۔
تصویر: Reuters/Actions images/T. O'Brien
سپر باؤل، دو فروری
امریکا میں میامی میں اس مرتبہ 54 واں سپر باؤل منقعد ہو گا۔ نیو انگلینڈ پیٹریاٹس کی ٹیم گزشتہ چھ برسوں کے دوران پانچویں مرتبہ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ کوچ بل بیلیچک کی اس ٹیم نے پورے سیزن میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/D. J. Phillip
کرکٹ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیمیں اس سال آسٹریلیا میں ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے میچ کھیلیں گی۔ خواتین کے مقابلے اکیس فروری سے آٹھ مارچ تک جاری رہیں گے جبکہ مردوں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اٹھارہ اکتوبر کو شروع ہو گا اور پندرہ نومبر تک کھیلا جائے گا۔
تصویر: Getty Images/AFP/D. Sarkar
موٹر ریسنگ، ویتنام گراں پری
ویتنام میں تاریخ کی پہلی گراں پری ریس منعقد ہو گی۔ فارمولا ون کے سالانہ سیزن کی یہ تیسری ریس ملکی دارالحکومت ہنوئے کے سٹریٹ سرکٹ پر منعقد ہو گی۔ لوئس ہیملٹن اور مرسیڈیز دونوں نے 2019ء میں چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن شپ جیتی تھی اور اس سال بھی ان دونوں کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ اس کے علاوہ اس سال 1985ء کے بعد ہالینڈ بھی پہلی مرتبہ ایک گراں پری ریس کی میزبانی کرے گا۔
تصویر: Getty Images/C. Mason
خواتین کی چیپمئنز لیگ، فائنل 24 مئی کو
فرانسیسی فٹ بال کلب اولمپک لیوں کی ٹیم ویانا کے ویئولا پارک اسٹیڈیم میں اس سال لگاتار پانچویں مرتبہ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کر سکتی ہے۔ اس اسٹیڈیم میں تقریباً ساڑھے سترہ ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
تصویر: picture alliance/Actionplus
فٹ بال کا یورو کپ
اس سال فٹ بال کی سولہویں یورپی چیمپئن شپ بارہ جون سے شروع ہو کر بارہ جولائی تک جاری رہے گی۔ یہ ایسا پہلا یورپی چیمپئن شپ فٹ بال ٹورنامنٹ ہو گا، جس میں پرتگال اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا اور جو ایک ساتھ بارہ ممالک میں منعقد ہو گا۔ پرتگال کی ٹیم جرمنی اور عالمی چیمپئن فرانس کے ساتھ ایک ہی گروپ میں ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل لندن میں کھیلا جائے گا۔
تصویر: picture-alliance/dpa/F. Gambarini
سائیکلنگ، ٹور ڈی فرانس
سائیکلنگ کی غیر اعلانیہ عالمی چیمپئن شپ 27 جون کو نیس سے شروع ہو گی۔ 1981ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اس ریس کی ابتدا اس شہر سے ہو رہی ہے۔ سائیکل سوار اکیس مراحل کے دوران تقریباً ساڑھے تین ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ یہ ریس 19جولائی کو اپنے اختتام کو پہنچے گی۔
تصویر: picture-alliance/Augenklick/Roth
ٹوکیو اولمپکس
24 جولائی کو اولمپک مقابلوں کا افتتاح ٹوکیو کے نئے نیشنل اسٹیڈیم میں کیا جائے گا۔ یہ اسٹیڈیم اسی جگہ تعمیر کیا گیا ہے، جہاں 1964ء کے اولمپکس ہوئے تھے۔ ان میں 339 تمغوں کے حصول کی دوڑ میں 11 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس مرتبہ ان میں بیس بال، کراٹے، اسکیٹ بورڈنگ، اسپورٹس کلائمبنگ اور سرفنگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس نو اگست تک جاری رہیں گے۔ 2016ء کے اولمپکس میں جاپان چھٹے نمبر پر رہا تھا۔
تصویر: Getty Images/AFP/C. Triballeau
ٹوکیو پیرالمپکس
پیرالمپکس کی مقبولیت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے اور ممکن ہے کہ ٹوکیو پیرالمپکس کو بھی بہت پسند کیا جائے۔ کھیلوں کے ان مقابلوں میں چار ہزار ایتھلیٹ حصہ لیں گے۔ بائیس مختلف شعبوں میں 540 سے زائد مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ 2016ء کے ایسے مقابلوں میں تمغوں کے اعتبار سے چین سرفہرست رہا تھا۔ امسالہ پیرالمپکس پچیس اگست سے چھ سمتبر تک جاری رہیں گے۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/S. Lodge
گولف، رائڈر کپ
گولف کا یہ ٹورنامنٹ انفرادی سطح پر نہیں بلکہ ٹیم کی صورت میں کھیلا جاتا ہے۔ اس مرتبہ یہ مقابلے امریکی ریاست وسکونسن میں پچیس سے ستائیس ستمبر تک جاری رہیں گے اور امریکی ٹیم کو اس کا فائدہ ہو سکتا ہے۔ میزبان ٹیم کی قیادت اسٹیو اسٹریکر کریں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں یورپی اور امریکی ٹیموں کے مابین مقابلوں کو اہم ترین سمجھا جاتا ہے۔
تصویر: Getty Images//M. Ehrmann
ٹینس، یو ایس اوپن
امریکی کھلاڑی سیرینا ولیمز کی نظریں آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی مارگریٹ کورٹس کے چوبیس گرینڈ سیلم ٹائٹل جیتنے کے ریکارڈ کو توڑنے پر لگی ہوئی ہیں۔ سیرینا اب تک تیئیس گرینڈ سیلم ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ اڑتیس سالہ سیرینا پچھلے دو یو ایس اوپن کے فائنلز تک پہنچنے میں کامیاب رہی تھیں۔ کیا یہ ان کے لیے آخری موقع ہو گا، یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔ یو ایس اوپن مقابلے اکتیس اگست سے تیرہ ستمبر تک نیو یارک میں ہوں گے۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/C. Krupa
یورپی ہینڈ بال چیمپئن شپ
2020ء میں ہینڈ بال کی یورپی چیمپئن شپ آسٹریا، سویڈن اور ناروے میں دس سے چھبیس جنوری تک کھیلی جائے گی۔ جرمن مردوں کی ٹیم نے آخری مرتبہ 2016ء میں یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ ہر دو سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس کے بعد دسمبر میں خواتین کی یورپی ہینڈ بال چیمپئن شپ ناروے اور ڈنمارک میں ہو گی۔