1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹویٹر صارفین کے لیے مزید سہولتیں

9 دسمبر 2011

ٹویٹر کی انتظامیہ نےپیغام کی ترسیل کی گنجائش بڑھانے کے تناظر میں تکنیکی استعداد کو بہتر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تصویر: Fotolia/DW-Montage

اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ٹویٹر ٹیکنیکل اپ ڈیٹ کے بعد زیادہ آسان ہو جائے گا اور صارفین کو استعمال میں الجھاؤ یا پریشانی کا سامنا نہیں ہو گا۔ ٹیکنیکل اپ ڈیٹ کے بعد صارف کے پروفائل پیج پر زیادہ آپشنز دستیاب ہوں گے۔ اس تکنیکی سہولت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹویٹر بہت ساری کمپنیوں کو ترغیب دے رہا ہے کہ وہ اس کے ساتھ بطور اشتہارکنندہ شامل ہو جائیں۔ اب تک بیس کے قریب بڑی کمپنیوں کو ٹویٹر اس نیٹ ورک میں شامل کر چکا ہے۔ ان میں امریکن ایکسپریس، کوکا کولا اور والٹ ڈزنی بھی شامل ہے۔

ٹویٹر کی انتظامیہ نے اسی جمعرات کو اعلان کیا کہ ٹیکنیکل استعدادا میں اضافے کے بعد ٹویٹر سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز کے لیے بھی جدت کے ساتھ دستیاب ہو گا۔ اس سلسلہ میں ٹویٹر کی ویب سائٹ مسلسل تبدیلی کے عمل سے گزرتی رہے گی اور اس میں چند ہفتے درکار ہوں گے۔

ٹویٹر کا پیجتصویر: dawn.com

ٹویٹر اس دور میں مواصلات کا ایک انتہائی برق رفتار ذریعہ بن گیا ہے۔ اس پر کئی موضوعات پر ہمہ وقت بحث کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔ اس کے ساتھ اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے تازہ ترین خبریں بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ اس وقت ٹویٹر کے صارفین کی تعداد ایک سوملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ گزشتہ اکتوبر سے اس پر نیا اکاؤنٹ کھولنے والوں کی تعداد میں پچیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نئی تکنیکی سہولت کے بعد ٹویٹر دنیا کے دور دراز علاقوں میں دستیاب ہو گا۔ اس کے ذریعے پیغام رسانی کا عمل پانچ فیصد زیادہ تیز ہو جائے گا۔ ٹویٹر پر پیش کی جانے والی تبدیلیوں کو ایک صارف آسانی کے ساتھ اپنے استعمال میں لا سکے گا۔ ٹویٹر انتظامیہ کا خیال ہے کہ نئی تبدیلیوں کے ساتھ ٹویٹر کے صارفین کی مختلف معلومات تک رسائی بہت آسان ہو جائے گی۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں