ٹیسٹ سیریز تاحال سوالیہ نشانات کی زد میں
2 دسمبر 2008بی سی سی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق انگلینڈ کے لئے ٹیسٹ میچوں کے وینیوز میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ اب احمد آباد اور ممبئی کے بجائے ٹیسٹ سیریز کے دو میچوں کے لئے موہالی اور چنئی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ گیارہ دسمبر کو جبکہ دوسرا انیس دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ تاہم انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
ادھر انٹرنيشنل کرکٹ کونسل کےچيف ايگزيکٹيو Haroon Lorgat نےکہاہےکہ اگرسکيورٹی کی صورتحال بہتر ہوتو انگلينڈ کرکٹ ٹيم کو بھارت ميں ٹيسٹ ميچز کھيلنےضرورجانا چاہیئے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کيپ ٹاؤن ميں کونسل کی ايگزيکٹيو کميٹی کے اجلاس ميں دو ھزار گيارہ کے عالمی کپ کے لئےسکيورٹی کا معاملہ ايجنڈے ميں شامل ھو گا۔ سن دو ھزار گيارہ کا عالمی کپ بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ ديش ميں مشترکہ طور پرکھيلا جائےگا۔