1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹینس کا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ: آسٹریلیئن اوپن

30 جنوری 2009

مقبول کھیل ٹینس کا سال کا پہلا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ اپنی منزل کے قریب ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ خواتین اور مردوں میں کون چیمپیئن بنتا ہے۔ خواتیں کا فائنل ہفتے کو اور مردوں کا فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیئن اوپن کا ایک منظرتصویر: AP

آسٹریلیئن اوپن میں مردوں کا آخری سیمی فائنل آج کھیلا جا رہا ہے۔ اِس میں عالمی نمبر ایک رافائل نادال کو اپنے ہم وطن Fernando Verdasco کا سامنا ہے۔ سپین ہی کے Fernando Verdasco عالمی درجہ بندی میں چودہویں پوزیشن پر فائز ہیں۔

عالمی نمبر ایک رافائل نادالتصویر: AP

اِس بات کا قوی امکان ہے کہ اتوار کا فائنل میچ عالمی نمبر دو راجر فیڈرر اورعالمی نمبر ایک رافائل نادال کے درمیان ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ راجر فیڈرر سخت مقابلہ دینے کی کوشش ضرور کریں گے مگر رافائل ندال بہت ہی عمدہ فارم میں ہیں اور دوسری طرف راجر فیڈرر اپنی کھوئی ہوئی فارم کی تلاش میں ہیں۔

امریکی کھلاڑی سیرینا ولیمزتصویر: AP

ہفتے کے دِن خواتین کا فائنل میچ کھیلا جا رہا ہے۔ امریکہ کی سیرینا ولیمز کو فیورٹ کھلاڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ اُن کی مد مقابل دینارا سافینا ہیں جن کا تعلُق روس سے ہے۔ اور وہ سیرینا ولیمز کو سخت مقابلہ دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اگر دینا را سافینا کو کامیابی حاصل ہوتی ہے تو یہ اُن کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہو گا جب کہ سیرینا ولیمز کو فتح حاصل ہوتی ہے تو یہ اُن کا چو تھا آسٹریلیئن اوپن اور دسواں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہو گا۔

جو بھی کھلاڑی فائنل میچ جیتے گا وہ خواتین کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر فائز ہو گا یہ درجہ بندی آئندہ پیر کو جاری کی جائے گی۔

روسی کھلاڑی دینارا سافینا کے بھائی مرات سافن بھی ٹینس کے مشہور کھلاڑی ہیں۔ مرات سافن نے سن دہ ہزار پانچ میں آسٹریلیئن اوہن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اِس سال اُن کو ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں راجر فیڈرر سے شکست حاصل ہوئی تھی۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں