1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹی وی شو کے لیے ایناکونڈا کی خوراک بننے کی حقیقی رُوداد

عابد حسین8 دسمبر 2014

ڈسکوری چینل کے لیے معروف نیچرلسٹ پال روزولی نے خود کو لوگوں کے سامنے دنیا کے سب سے بڑے سانپ اناکونڈا کو نگلنے کا موقع فراہم کیا۔ اِس منظر کی عکاسی کی گئی۔ پال روزولی ایناکونڈا کے معدے سے زندہ باہر آ نے میں کامیاب رہے۔

تصویر: picture alliance / blickwinkel/H.Schmidbauer

ایمیزون کے جنگل اور دلدلی و آبی علاقے، جسمات کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے سانپ کا گھر تصور کیا جاتا ہیں۔ اِس سانپ کو ایناکونڈا کہا جاتا ہے۔ یہ بچھڑا ہو یا سالم انسان، بڑی آسانی سے نگل جاتا ہے۔ بعد میں نگلے ہوئی خوراک کو وہ جسم اکڑا کر ہلاک کر دیتا ہے اور بسا اوقات اناکونڈا کے معدے میں سانس میسر نہ ہونے سے بھی جانور یا انسان ہلاک ہو جاتا ہے۔ نیچرلسٹ پال روزولی نے لوگوں کو اکٹھا کر کے خود کو ایناکونڈا کو نگلنے کا موقع فراہم کیا۔ وہ سانپ کے پیٹ کے اندر جا کر زندہ و سلامت واپس آنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

ایمیزون کے برساتی جنگل کٹائی سے متاثر ہو رہے ہیںتصویر: picture alliance/WILDLIFE

پارل روزولی نے ایناکونڈا کے پیٹ میں جانے کے لیے ایک خصوصی لباس تیار کروایا تھا۔ لباس تیار کرنے والے ماہرین نے کاربن فائبر سے تیار ہونے والے لباس میں اضافی آکسیجن مہیا کی تا کہ روزولی ایناکونڈا کے پیٹ میں جا کر کچھ دیر تک سانس لیتے رہیں۔ اِس لباس میں کیمرے بھی نصب کیے گئے تھے تا کہ جب وہ ایناکونڈا کے پیٹ میں جائیں تو اندر کی صورت حال کی عکاسی کی جا سکے۔ اسی طرح لباس میں باہر کھڑے عملے کے ساتھ رابطے کے نظام کو بھی نصب کیا گیا تھا۔ روزولی کے مطابق کوشش کی گئی تھی کہ سانپ کے پیٹ میں جا کر کسی طور پر اُن کا دم گھٹنے نہ پائے۔ ساٹھ دن کی محنت کے بعد بیس فیٹ یا چھ میٹر لمبائی رکھنے والی مادہ ایناکونڈا دستیاب ہو گئی۔ روزولی کے مطابق سانپ نے فوراً نگلنے کی کوشش نہیں کی بلکہ انہوں نے ایناکونڈا کو مشتعل کیا تو اُس نے انہیں نگل لیا۔ وہ ایک گھنٹے تک اناکونڈا کے پیٹ میں رہے۔ اس دوران اُن کا رابطہ ان کے ساتھیوں کے ساتھ قائم رہا۔ انہوں نے سانپ کے پیٹ سے باہر آنے کی تفصیلات فراہم نہیں کی۔

ایمیزون کے برساتی جنگلات کا فضائی منظرتصویر: Reuters

بظاہر پال روزولی کا یہ اسٹنٹ انتہائی خطرناک تھا لیکن وہ ایناکونڈا کے معدے میں دم گھٹنے سے ہلاک نہیں ہوئے۔ اُنہوں نے یہ انتہائی فیصلہ ایمیزون کے جنگلوں کو کٹائی سے محفوظ رکھنے کی خاطر کیا۔ روزولی کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ ایمیزون کے برساتی جنگلات کا قدرتی ماحول کٹائی کے عمل سے محفوظ کیا جا سکے۔ وہ گزشتہ ایک دہائی سے ایمیزون کے جنگلات کو محفوظ رکھنے کی مہم چلائے ہوئے ہیں۔ اُن کی ایناکونڈا کے پیٹ میں جانے کی خطرناک مہم امریکا کے ڈسکوری چینل پر اتوار کی رات نشر کی گئی۔

فطرت سے محبت اور لگاؤ رکھنے والے پال روزولی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساری دنیا میں ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ برساتی جنگلوں کو کاٹ کاٹ کر نابود کیا جا رہا ہے اور لوگوں کے علاوہ حکومتیں بھی اِس کٹائی کے عمل میں کسی نہ کسی طور پر شریک ہیں۔ روزولی کا اشارہ دنیا کے کئی ملکوں میں ٹمبر مافیا کی جانب تھا۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ جنگلات کے ماہرین سے پوچھیں کہ برساتی جنگل زمین اور انسانوں کے لیے کتنے اہم ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ دنیا کے بیشتر لوگ اِس مسئلے کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں