ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک مزید کھیلنا چاہتا ہوں، شعیب ملک
9 مئی 2018پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سےپانچ سال کی دوری کے بعد ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ کا رخ کیا تھا تاہم تین سیریز کھیلنے کے بعد انہوں نے 2015ء کے اواخر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ ليکن وہ اب بھی محدود اوورز کی مختلف سیریز میں پاکستانی ٹیم کے رکن کی حیثیت سے کھیلتے رہتے ہیں۔
پاکستانی آل راونڈر کا کہنا تھا، ’’ 2019ء میں ہونے والا 50 اوورز پر مشتمل ورلڈ کپ میرا آخری ورلڈ کپ ہو گا تاہم میں 2020ء میں ہونے والا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں۔ یہ میرے دو بڑے مقاصد ہیں جن پر میری نظر ہے۔ دیکھیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ اگر میں مسلسل پرفارم کرتا رہا تو ان دو عالمی کپ کے لیے کھیلنا چاہوں گا۔‘‘
کیا کمزور کیریبین ٹیم کے دورے سے پاکستان کا مقصد پورا ہوگیا؟
پاکستانی ننھے کرکٹر دنیا بھر میں مشہور
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور آف اسپن بالر شعیب ملک اب تک پاکستان کے لیے 35 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جبکہ 261 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ساتھ ہی اب تک وہ 95 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی اپنی کار کردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک گزشتہ پانچ برسوں سے کریبیئن پریميئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈنیٹس کی جانب سے کھیلتے آ رہے تھے تاہم اس برس وہ ٹورنامنٹ میں شامل ايک اور ٹیم،گونیا ایمیزن واریئرز کا حصہ ہیں۔ یہ لیگ 8 اگست سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔
ع ف / ع س، (رائٹرز)