1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا میچ چوبیس اکتوبر کو

22 اگست 2021

رواں برس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارات اور عُمان میں کھیلا جائے گا۔ اس ورلڈ کپ کا سپر بارہ کا راؤنڈ تیئیس اکتوبر سے شروع ہو گا۔

ICC T20 World Cup - Logo und Unterschriften
تصویر: Getty Images/M. Dodge

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے لیکن کورونا وائرس کی حالیہ شدید لہر کے تناظر میں اس کا انعقاد میزبان ملک میں ممکن نہیں ہو سکا۔ اس ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کے بجائے خلیج کی متحدہ عرب امارات میں منتقل کر دیا گیا۔ اس کے چند میچوں کا انعقاد ایک نئے مقام عُمان میں ہو گا۔

سماعت سے محروم افراد کا کرکٹ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ

سولہ اقوام کا ٹورنامنٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا باقاعدہ آغاز سترہ اکتوبر سے ہو گا اور اولین میچ خلیجی ریاست عُمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سترہ اکتوبر کی شام سکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ ہو گا۔ ان چاروں ٹیموں کے درمیان آپس میں کھیلے جانے والے میچوں کی تکمیل کے بعد دو ٹیمیں دوسرے اور مرکزی مرحلے میں شامل ہو جائیں گی۔

ٹی توئنٹی ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز ہے اور اس کے زوردار اسٹروک پلیئر کرس گیل شارٹ لگاتے ہوئےتصویر: Getty Images/G. Copley

سپر بارہ

تیئیس اکتوبر کو سپر بارہ کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ گروپ اے کا میچ ہے۔ اسی روز آسٹریلیا کو جنوبی افریقی ٹیم کے چیلنج کا سامنا ہو گا۔ سن 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح انگلش کرکٹ ٹیم اپنے روایتی حریف آسٹریلیا کے ساتھ میچ تیس اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گی۔

پاکستان اور افغانستان کے مابین کرکٹ سیریز منعقد ہوسکے گی؟

پاکستان بقابلہ بھارت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے کانٹے دار میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، جو چوبیس اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں شامل ریاست دبئی میں ہو گا۔ یہ دونوں ٹیمیں سپر بارہ کے گروپ بی میں شامل ہیں۔ اس میچ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ تماشائیوں کی کثیر تعداد اسٹیدیم پہنچے گی۔ پاکستانی اور بھارتی کرکٹ ٹیموں کے درمیاں آخری مرتبہ میچ سن 2019 میں انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں ہوا تھا۔ اس پچاس اوورز کے میچ میں بھارت کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلد کپ کا میچ چوبیس اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں شامل ریاست دبئی میں ہو گاتصویر: K.M. Chaudary/AP/picture alliance

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

رواں برس کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سن 2020 میں آسٹریلیا میں کھیلا جانا تھا لیکن دنیا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ کو ملتوی کر دیا گیا اور آسٹریلیا نے اس کی میزبانی سے معذوری بھی ظاہر کر دی تھی۔ اس تبدیلی کی وجہ سے ٹورنامنٹ بھارت منتقل کر دیا گیا۔ اب اس ورلڈ کپ کے میچوں کے اسٹیڈمز کی منتقلی بھی کورونا وائرس کی وبا کا نتیجہ ہے۔ اس کے انعقاد میں جنوبی افریقہ بھی دلچسپی رکھتا تھا لیکن رواں برس اپریل اور مئی میں وہاں کورونا وائرس کی شدید وبا کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔

پاکستان اور انگلینڈ سیریز، نشریاتی حقوق بھارتی کمپنی کے پاس

میچوں کے اسٹیڈیم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچوں کے لیے دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم، شارجہ اسٹیڈیم اور عُمان کرکٹ اکیڈمی کا انتخابات کیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے گروپ اے اور گروپ بی کی دو ٹاپ ٹیمیں دو سیمی فائنل کھیلیں گی۔ فائنل میچ چودہ نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

 ع ح/ ع ا (اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں