1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ٹی 20 پاکستان میں کھیل لیں گے لیکن ٹیسٹ میچ نہیں‘

25 دسمبر 2019

سری لنکا کی پاکستان میں پر امن ٹیسٹ سیریز مکمل ہو چکی ہے۔ تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا اصرار ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان میں ٹی 20 میچ کھیلے گی لیکن ٹیسٹ سیریز کسی نیوٹرل مقام پر کھیلی جائے۔

Cricket Pakistan - Sri Lanka Fans
تصویر: picture-alliance/Zumapress/PPI

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز پاکستانی سرزمین پر کھیلنے کے لیے تیار ہے لیکن ٹیسٹ میچوں کی سیریز کسی نیوٹرل مقام پر ہونا چاہیے۔

قریب ایک دہائی بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کی واپسی سری لنکا کے دورے کی صورت میں ہو چکی ہے۔ مارچ سن 2009 میں سری لنکا ہی کی کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستانی سرزمین پر بین الاقوامی کرکٹ میچوں کا انعقاد کا سلسلہ تھم کر رہ گیا تھا۔

پاکستان کراچی ٹیسٹ جیتنے کے قریب آ گیا

سری لنکا کی ٹیم کا دورہ کامیاب رہنے اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا آئندہ پاکستان اب اپنی ہوم سیریز بیرون ملک نہیں کھیلے گا۔ قریب ایک دہائی تک جب سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دوسرے ممالک کی ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کر رہی تھیں، تب مجبورا پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دبئی، ابوظہبی اور شارجہ جیسے میدانوں کو ایک طرح سے اپنا ہوم گراؤنڈ بنا لیا تھا۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز پاکستان نے ایک صفر سے جیتیتصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Naveed

تاہم پی سی بی کے اعلان کے باوجود بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ متفق دکھائی نہیں دے رہا۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق بی سی بی کے سی ای او نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے، ''ہم اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے۔ سیریز سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز پاکستان میں طویل دورانیے کی کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے۔ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں، ہم ٹی ٹوئنٹی کھیل لیں گے، ٹیسٹ کھیلنا ہے تو پھر ہم کسی نیوٹرل میدان میں ہی کھیلیں گے۔‘‘

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر بنگلہ دیش نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تو پاکستان یہ معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں لے جائے گا۔

عابد علی کا ریکارڈ، پہلے ٹیسٹ اور پہلے ون ڈے میں سینچریاں

پیر کے روز رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا، ''پاکستان کے بنگلہ دیش یا کسی بھی دوسری ٹیم کے خلاف میچ پاکستان ہی میں ہوں گے۔ مجھے امید ہے بی سی بی اس معاملے پر غور کرے گا اور یہ تسلیم کرے گا کہ دورہ پاکستان سے انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے۔‘‘

ش ح / ع ب (روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں