1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پارا چنار میں بم دھماکا، کم از کم چوبیس ہلاک

31 مارچ 2017

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی قبائلی علاقے کُرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم چوبیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس دھماکے میں اسی سے زائد افراد زخمی ہیں۔

Pakistan Schusswechsel und Explosionen auf Universitätscampus in Charsadda
تصویر: Getty Images/AFP/A. Majeed

پارا چنار سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمان میں ساجد حسین نے بتایا کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا اور دھماکے سے پہلے فائرنگ بھی کی گئی، ’’بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس حملے کا ہدف خواتین کی ایک مسجد تھی‘‘۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکا شہر کے مرکزی حصے میں قائم ایک مارکیٹ میں ہوا۔ تاہم ابھی تک دھماکے کے نوعیت واضح نہیں ہے۔

پارا چنار میں بم دھماکا، کم از کم تیرہ ہلاک

00:19

This browser does not support the video element.

ذرائع بتا رہے ہیں کہ دھماکا پارا چنار کے مرکزی علاقے میں واقع ایک امام بارگاہ کے دروازے پر ہوا۔ پاکستانی فوج نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کر دیے گئے ہیں جبکہ علاقے میں موجود فوجی جوان بھی امدادی کاموں میں شریک ہو چکے ہیں۔

 ممتاز حسین نامی ایک ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ حکام نے علاقے کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ اس خود کش حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ جماعت الاحرار نے قبول کر لی ہے۔ یہی دہشت گرد گروپ  پاکستان میں ہونے والے کئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں