1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پالتو جانور، ڈپریشن کا علاج

عاطف توقیر14 جنوری 2009

ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پالتو جانوروں کی موجودگی ڈپریشن سے بچاؤ کا بہترین اور مثبت حل ہے۔

پالتو جانور وقت کے ساتھ ساتھ ایک بہترین دوست کا روپ دھار لیتے ہیںتصویر: AP

کیمل ٹاؤن ہسپتال اور تحقیقی مرکز سڈنی آسٹریلیا سے وابستہ ڈاکٹر نگہت نسیم نے ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی تناؤ کی سب سے اہم وجہ اکیلے پن کا احساس ہے اور کسی پالتو جانور کی ماجودگی میں یہ احساس کم سے کم ہو جاتا ہے۔

پالتو جانور کا خیال رکھنا اور اسے وقت دینا ذہنی دباؤ سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتا ہےتصویر: AP

ڈاکٹر نگہت نسیم کا کہنا تھا کہ اپنے پالتو جانور کا خیال رکھنا اور انہیں باقاعدہ وقت دینا اور معمولات زندگی سے ہٹ کر ان کے ساتھ گھومنا پھرنا ذہنی دباؤ اور تناؤ سے بچاؤ کا ایک اہم حل ہے۔

ماہرین کے مطابق پالتو جانوروں میں کتا سب سے بہترین دیکھا گیا ہے۔تصویر: AP

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے کہ وہ طلبہ جن کے پاس کوئی پالتو جانور ہو دوسرے طلبہ کی نسبت امتحانات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں بتایا کہ موجودہ دور میں تیز رفتار اور مصروف زندگی میں اپنے لئے وقت نکالنا بھی مشکل ہو جاتا ہے اور ایسے میں اکثر اوقات انسان خود کو فراموش کرتا چلا جاتا ہے مگر پالتو جانور رکھنے کی صورت میں بحرحال اسے وقت دیا جاتا ہے اور وہ وقت دراصل انسان اپنے آپ کو دے رہا ہوتا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں