1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاناما کیس کا فیصلہ کیا ہو گا، سوشل میڈیا پر ہلچل

صائمہ حیدر
20 اپریل 2017

پاکستانی سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلہ سنائے جانے کے اعلان کے فوراﹰ بعد ہی سے سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر ہلچل مچ گئی تھی جہاں ہیش ٹیگ پاناما کیس ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

Nawaz Sharif Pakistan Premierminister spricht in Frankreich
تصویر: Getty Images/A.Jocard

پاکستان کی سپریم کورٹ آج ملکی تاریخ کے اہم مقدموں میں سے ایک ’پاناما کیس‘ کا فیصلہ سنانے جا رہی ہے اور فریقین کی جانب سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر آج بھی پہلے نمبر پر  ہیش ٹیگ پاناما کیس ٹرینڈ کر رہا ہے جبکہ ہیش ٹیگ سرخرو ہو گا نواز شریف دوسرے نمبر پر ہے۔ ہیش ٹیگ سپریم کورٹ بھی کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

ٹویٹر کی ایک صارف ماہ رخ نے پاناما کیس کے حوالے سے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ امید ہے کہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حق میں ہو گا۔


ایک اور صارفہ انو ایس مصطفی نے لکھا ہے

آئیے پاکستان کے لیے دعا کریں، خدا کرے کہ جیت پاکستان کی ہو

پاکستان کی سیاسی جماعت اور مقدمے کی مرکزی فریق پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ناز بلوچ نے وزیر ِاعظم نواز شریف کے حق میں لگے بینرز  کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کا خوف ان بینرز میں صاف دیکھا جا سکتا ہے۔


ایک اور صارفہ فائزہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’قوم کی بے شمار دعائیں وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ہیں۔

 

پاکستان کی عدالتِ عالیہ کا فیصلہ چاہے وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں آئے یا پاکستان تحریکِ انصاف مقدمہ جیت جائے، اس موضوع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ رونق کئی دن یونہی لگی رہے گی۔

   

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں