1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاپوا نیو گنی میں طاقتور زلزلہ

عنبرین فاطمہ/ نیوز ایجنسیاں
26 فروری 2018

پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے طاقتور جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Infografik Karte Erdbeben Papua Neuguinea 2016 englisch

امدادی کارکنان کے مطابق اس زلزلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں تاہم ایک گیس پلانٹ اور چند عمارات کو نقصان پہنچا ہے۔حکام کی جانب سے ضمنی جھٹکوں اور لینڈ سلائیڈ کے خطرے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبے انگا سے  90 کلو میٹر دور 35 کلو میٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ 

یہ خطہ گیس اور تیل کی پیداوار کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ یہاں موجود گیس اور تیل کی تجارت کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ExxonMobil نے زلزلے کے بعد گیس پلانٹ کو پہنچنے والے نقصان کے بعد کام عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ دوسری جانب تیل تلاش کرنے والی آسڑیلوی کمپنی آئل سرچ  نے بھی اس علاقے میں اپنا کام فی الحال بند کر دیا ہے۔

کیا زلزلے کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے؟

03:57

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں