1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی خاتون نے پری یانکا چوپڑا  کو کھری کھری کیوں سنائیں؟

بینش جاوید
12 اگست 2019

امریکی شہر لاس اینجیلس میں ایک پاکستانی خاتون نے ایک تقریب دوران  بھارتی اداکارہ پری یانکا چوپڑا کو پاکستان اور بھارت میں جنگی کشیدگی کے دوران بھارتی فوج کی حمایت پر انہیں ’منافق‘ قرار دے ڈالا۔

فائل فوٹوتصویر: Imago/Zuma Press

اس واقعے کے بعد  پری یانکا چوپڑا کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ہفتے کے روز امریکی شہر لاس اینجیلس میں ایک تقریب میں ایک پاکستانی خاتون عاییشہ ملک  نے پری یانکا چوپڑا کو مخاطب کرکےکہا کہ'' میں جانتی ہوں کہ آپ منافق ہیں۔ آپ نے چھبیس فروری کو ٹویٹ کیا 'جے ہند‘۔ آپ اقوام متحدہ کی سفیر برائے امن ہیں اور آپ  پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کی حمایت کر رہی ہیں۔‘‘ عائیشہ ملک کے جذباتی تنقید کے دوران منتظمین نے بیچ میں پڑ کر  ان سے مائیک لے لیا۔

پری یانکا چوپڑا نے انہیں جواب میں کہا،'' میرے بہت سے دوست پاکستانی ہیں اور میں بھارت سے ہوں۔ میں جنگ کو پسند نہیں کرتی لیکن میں محب وطن ہوں۔ میری معذرت اگر میں نے اپنے چاہنے والوں کو تکلیف پہنچائی ہے۔‘‘ پری یانکا چوپڑا نے کہا کہ ”ہم سب کو بیچ کی راہ لے کر چلنا پڑتا ہے۔‘‘ انہوں نے بعد میں عائیشہ ملک کو کہا کہ وہ چیخنا بند کریں اور اپنے آپ کو شرمندہ نہ کریں۔

اس سارے معاملے پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ الجزیرہ سے منسلک صحافی ثنا سعید نے ٹویٹ میں لکھا،'' پری یانکا چوپڑا بہت غصے میں ہیں وہ اس لڑکی کو کہہ رہی ہیں کہ وہ مت چیخے اور اپنے آپ کو شرمندہ نہ کرے۔ اور جب ان سے پچھا جاتا ہے کہ وہ دو جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ کی حمایت کر رہی ہیں تو وہ جواب دیتی ہیں کہ میرے بہت سے پاکستانی دوست ہیں۔‘‘

پاکستان میں انٹرنیٹ حقوق کے لیے کام کرنے والے اسامہ خیلجی نے ٹویٹ میں لکھا،'' یہ پری یانکا چوپرا کے مفاد میں ہے کہ وہ عوامیت پسندی اختیار کریں۔‘‘

شاہ میر سنی نامی صارف نے ٹویٹ میں لکھا،''پری یانکا چوپڑا کا جواب خطرناک ہے۔ ہالی وڈ کو ان کو کام دینے سے پہلے سوچنا ہوگا۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ  آپ ٹرمپ پر تنقید کریں اور ایسے اداکاروں کی حمایت کریں۔‘‘

دوسری جانب بھارت میں پری یانکا چوپڑا کے مداحوں نے اس اداکارہ کی حمایت میں ٹوئٹس کیں اور ان کا دفاع کیا۔

 

ملالہ ایک ایسی طاقت جس کا انکار ممکن نہیں، پریانکا چوپڑا

’پریانکا سیاست کے آغاز میں ہی متاثر کر گئیں‘

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں