1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی

26 مارچ 2022

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں اپنے آخری میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم صرف ایک ہی میچ جیت سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر رہی۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ
ندا ڈار نے سب سے زیادہ انفرادی اسکور 50 رنز بنائےتصویر: SANKA VIDANAGAMA/AFP/Getty Images

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہیگلے اوول میں کھیلے گئے  وومینز ورلڈ کپ  کے ایک میچ میں آج نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 71 رنز سے شکست دے دی ہے۔ کیوی بیٹر سوزی بیٹز کی شاندار سنچری کے ساتھ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 266 رنز کا ہدف دیا۔  پاکستانی ٹیم اس کے جواب میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 194 رنز بناسکی۔

ندا ڈار کی آل راؤنڈ پرفارمنس

پاکستان کی جانب سے بولنگ اور بیٹنگ میں  ندا ڈار اسٹار پرفامر  رہیں۔ انہوں نے دس اوورز میں انتالیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور ڈار نے ہی سب سے زیادہ انفرادی اسکور 50 رنز بنائے۔

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہےتصویر: SANKA VIDANAGAMA/AFP/Getty Images

کپتان بسمہ معروف 38 رنز بناسکیں لیکن 266 رنز کے ہدف کے تعاقب کے دوران پاکستان کا رن ریٹ مسلسل سست روی کا شکار رہا۔ 155 پر تین وکٹوں کے بعد اگلی چھ بیٹرز مجموعی اسکور میں محض 39 رنز کا اضافہ کر سکیں۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ہانا روو نے 55 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹ امپائر

04:52

This browser does not support the video element.

سیمی فائنل کے لیے دوڑ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے لیے یہ ٹورنامنٹ کا آخری میچ تھا۔ اعداد و شمار کے اعتبار سے نیوزی لینڈ کے پاس سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی امید ابھی بھی باقی ہے۔ اگر بھارت یا انگلینڈ کی ٹیمیں اپنا آخری میچ ہار جاتی ہیں تو چوتھی ٹیم کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کے اعتبار سے کیا جائے گا۔ ان تینوں ٹیموں کے چھ چھ پوائنٹس ہیں۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 71 رنز سے شکست دے دی تصویر: SANKA VIDANAGAMA/AFP/Getty Images

دوسری جانب پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں صرف ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہی میچ جیت سکی۔ یہ میچ بارش کی وجہ سے پچاس کے بجائے بیس اوور کا کھیلا گیا تھا۔

پاکستان کی  خواتین کرکٹ ٹیم  اپنے سات میچ مکمل کرنے کے بعد دو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلادیش کے بعد سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔

پاکستانی ٹیم کی مجموعی طور پر گراؤنڈ پر کارکردگی تو مایوس کن رہی لیکن روایتی حریف بھارت کے میچ کے بعد کپتان بسمہ معروف کی بیٹی فاطمہ کے ساتھ بھارتی خواتین پلیئرز کی تصویر نے شائقین کرکٹ کے دل ضرور جیت لیے تھے۔

ع آ / ش ح (اے ایف پی، اے پی)

ثناء میر، دنیا کی بہترین خاتون بالر

05:05

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں