1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی دارالحکومت میں 16 سال بعد پولیو پھر لوٹ آیا

7 ستمبر 2024

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 16 سال کے دوران پولیو کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد، حکام نے آئندہ ہفتے ہنگامی ویکسینیشن مہم کا اعلان کیا ہے۔

Pakistan | Polio Impfung
تصویر: K.M. Chaudary/AP Photo/picture alliance

پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کی سربراہ عائشہ رضا نے کہا کہ پیر نو ستمبر سے شروع ہونے والی گھر گھر مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

غزہ میں پچیس سال بعد پولیو وائرس دوبارہ سر اٹھانے لگا

پولیو فری پاکستان کا خواب کب پورا ہو گا؟

پاکستان میں انسداد پولیو کے نیشنل کوآرڈینیٹر انوار الحق نے بتایا کہ دارالحکومت اسلام آباد کے ایک دیہی مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک آٹھ سالہ لڑکا پولیو وائرس کی وجہ سے معذور ہو گیا۔

پاکستان میں پولیو مہم چلانے والوں کو اکثر مذہبی عسکریت پسند نشانہ بناتے ہیں۔تصویر: Hussain Ali/Anadolu/picture alliance

پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ افغانستان اور ایران کی سرحد وں سے متصل جنوب مغربی صوبہ بلوچستان پولیو سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں اس سال اب تک اس وائرس سے متاثرہ 12 نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

اس خطے میں وائرس کا ایک بار پھر پھیلاؤ جسے قبل ازیں پولیو سے پاک قرار دیا گیا تھا، پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے لیے ایک نیا چیلنج ہے، جو اقوام متحدہ اور گیٹس فاؤنڈیشن کے مشترکہ مالی تعاون سے چلایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں 2019 میں پولیو کیسز کی تعداد 147 تھی جو گزشتہ سال کم ہو کر صرف چھ رہ گئی تھی۔

پاکستان میں 2019 میں پولیو کیسز کی تعداد 147 تھی جو گزشتہ سال کم ہو کر صرف چھ رہ گئی تھی۔تصویر: Faridullah Khan/DW

پاکستان وقتاﹰ فوقتاﹰ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم چلاتا رہتا ہے، لیکن اس مہم کو اکثر مذہبی عسکریت پسند نشانہ بناتے ہیں۔

عسکریت پسندوں اور بعض مسلم علما کا خیال ہے کہ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم مغرب کی جانب سے مسلمانوں کو بچے پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم کرنے کی ایک چال ہے۔

ا ب ا/ع ت (ڈی پی اے، یونیسف پاکستان)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں