جرمنی میں پاکستانی نژاد سائنسدان ڈاکٹر نوزیر خواجہ اور ان کے ساتھی محققین نے سیارہ زحل کے چاند پر زندگی کے نئے آثار دریافت کر لیے۔ سائنسی جریدے نیچر کے مطابق برلن میں فرائے یونیورسٹی کے سائنسدان ڈاکٹر فرینک پوسٹبرگ کی سربراہی میں کام کرنے والی ٹیم کو انسلادس کے سمندر میں فاسفورس سمیت ایسے مرکب ملے ہیں جنہیں زندگی کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر نوزیر خواجہ کی عرفان آفتاب سے خصوصی گفتگو۔