1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمایران

پاکستانی سرحد کے قریب دو ایرانی پولیس اہلکار ہلاک

8 ستمبر 2023

صوبہ سیستان بلوچستان میں دو پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ، بلوچ اقلیتی باغی اور کئی ایک سُنی جہادی گروہ بھی سرگرم ہیں۔

پاکستانی سرحد کے قریب دو ایرانی پولیس اہلکار ہلاک
پاکستانی سرحد کے قریب دو ایرانی پولیس اہلکار ہلاکتصویر: Vahid Salemi/AP Photo/picture alliance

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے صوبہ سیستان بلوچستان میں دو پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ نیوز ایجنسی اِرنا کے مطابق یہ واقعہ پاکستانی سرحد کے قریبایرانی دیہی علاقے میں پیش آیا ہے۔

ایرانی صوبے سیستان بلوچستان اکثر بدامنی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور اس کی ایک سرحد افغانستان سے بھی ملتی ہے۔ اس علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ، بلوچ اقلیتی باغی اور کئی ایک سنی جہادی گروہ بھی سرگرم ہیں۔

ایران: ایک ہی دن میں بارہ بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

ایرانی فورسز پر اس سے قبل بھی ایسے ہی  کئی حملے ہو چکے ہیں۔ تئیس جولائی کو ہونے والے ایک حملے میں گشت پر معمور چار ایرانی اہلکار ہلاکہو گئے تھے۔ یہ تازہ ترین واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے، جب ابھی دو ہفتے قبل ہی اس صوبے میں فائرنگ کے تبادلے میں دو ایرانی پولیس اہلکار جبکہ  چار حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری جہادی گروپ جیش العدل نے قبول کی تھی۔

پاکستانی سرحد کے قریب دو ایرانی پولیس اہلکار ہلاکتصویر: Abedin Taherkenareh/dpa/picture alliance

پاکستانی اور ایرانی فوج اشتراک عمل میں وسعت پر متفق

 ماضی میں ایرانی حکومت طالبان پر بھی ایک سکیورٹی چوکی پر فائرنگ کرنے کا الزام عائد کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ سیستان بلوچستان کی دو ممالک پاکستان اور افغانستان کے ساتھ گیارہ سو کلومیٹر طویل زمینی سرحد ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں بے روزگاری کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ تیل کی مصنوعات، خاص طور پر ڈیزل کی اسمگلنگ کا گڑھ بن چکا ہے۔

سیستان بلوچستان کا صوبہ ایران کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے اور وہاں بڑی تعداد میں بلوچ نسلی اقلیت کے ارکان آباد ہیں۔ یہ بلوچ اقلیت مذہبی طور پر سنی مسلم عقیدے جبکہ باقی ماندہ ایران میں شیعہ عقیدے کی حامل مسلم آبادی کی اکثریت ہے۔

ا ا / ش ر (اے ایف پی، ڈی پی اے)

پاکستان ایران سرحد پر تیل کی خطرناک اسمگلنگ

02:33

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں